بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مزید10ہزار فوجی تعینات کر دیے
نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں مزید 10 ہزار فوجیوں کو تعینات کردیا ہے۔
بھارتی حکومت نے مقبوضہ وادی میں اضافی 10 ہزار پیرا ملٹری اہلکاروں کو تعینات کیا ہے، بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق مقبوضہ وادی میں مزید فوج کی تعیناتی قانون کی عملداری قائم کرنے اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیاں روکنے کے لیے کی گئی ہے۔
ادھر سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ مزید فوج تعینات کرنے سے کشمیریوں میں خوف پیدا ہوگا۔
انھوں نے کہا مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ فوج کے ذریعے حل نہیں ہوگا لہذا بھارتی حکومت اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی مقبوضہ کشمیر کے جنوبی ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا۔
گھر گھر تلاشی لی گہی جس کے دوران جارحیت پسند بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوان کو شہید کردیا تھا جس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
Comments are closed.