امریکی صدر کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ کی پاکستانی خواتین کےلیے پیشکش
واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی اور ان کی مشیر ایوانکا ٹرمپ نے پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے تعاون کی پیشکش کی ہے۔
واشنگٹن میں وزیر اعظم کے مشیر زلفی بخاری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی اور مشیر ایوانکا ٹرمپ سے ملاقات کی ہے ۔ جس میں پاکستان اور امریکا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
اس کے علاوہ نوجوانوں کے لئے کاروباری مواقع کے فروغ پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران ایوانکا ٹرمپ نے خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے پاکستان میں منصوبے شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستانی خواتین کوبا اختیار بنانے میں ایوانکا ٹرمپ کی دلچسپی پر شکرگزارہیں، پاک امریکا تعلقات درست سمت میں بڑھنا شروع ہو گئے ہیں، آئندہ چند ماہ میں پاک امریکا سفارتی محاذ پر مزید کامیابیاں ملیں گی۔
پاک امریکا مشترکہ تعاون سے انسانی ترقی کےمواقع پیداکریں گے،مرد و خواتین کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع مل سکیں گے۔
Comments are closed.