چین نےکشمیر پر پاکستان اوربھارت کے درمیان امریکی ثالثی کی حمایت کر دی
بیجنگ(ویب ڈیسک) چین نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کیلئے امریکی پیشکش کی حمایت کر دی۔
اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا پاک بھارت تعلقات کی بہتری کیلئے امریکا سمیت عالمی برادری کے کردار کے حامی ہیں۔
ان کا کہنا تھا چین پاکستان اور بھارت کا مشترکہ ہمسائیہ ملک ہے اور ہماری یہ دلی خواہش ہے کہ دونوں ملک ہم آہنگی سے رہیں۔
ترجمان چینی وزارت خار جہ نے کہا چاہتے ہیں فریقین مسئلہ کشمیر پر امن طریقے سے حل کریں، دونوں ملکوں کو دیگر تنازعات بھی مذاکرات کے ذریعے ختم کرنا ہوں گے، دونوں ملکوں کو خطے میں امن و استحکام کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔
یاد رہے مسلہ کشمیر بھارت خود اقوام متحدہ میں لے کر گیا تھا تاہم بعد میں کشمیر پر قراردادوں سے انحراف کر رہا ہے اس لیے کشمیر کو دوطرفہ مسلہ نہیں کہا جا سکتا۔
Comments are closed.