کرینہ کپور اور سنی لیون کے بچوں میں مشا بہت
ممبئی(ویب ڈیسک) بھارت اداکارہ سنی لیون نے اپنے بیٹے اشر اور کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان کی مشابہت پر دلچسپ رد عمل دے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور اور سیف علی خان کا بیٹا تیمورعلی خان بھارت میں سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا بچہ ہے، اس کی سالگرہ ہو یا کوئی اور موقع، حتی کہ اس نے کسی پارٹی میں دلکش لباس ہی پہنا ہو تو سوشل میڈیا پر تبصرے شروع ہو جاتے ہیں۔
کرینہ اور سیف علی کے فینز ان کے بچے کی تصاویر اتنی شدت سے شئیر کرتے ہیں کہ جیسے وہ ان کا اپنا بچہ ہو۔ لیکن اب بھارتی سوشل میڈیا صارفین کے ہاتھ ایک اور بات آ گئی ہے۔
اور وہ ہے سنی لیون کے بیٹے اشر کی تیمور علی خان سے مشابہت کی، ایک تصویر میں سنی لیون اشر کو اٹھائے کھڑی ہیں جو ہوبہو تیمور علی خان ہی لگ رہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ بہت سے فینز تو دونوں بچوں میں فرق ہی نہیں کر پائے اور یوں سمجھے کہ سنی لیون نے تیمور علی خان کو اٹھا رکھا ہے۔
اس حوالے سے جب اداکارہ سنی لیون کو سوشل میڈیا پر گردش کرتی اس پوسٹ کا علم ہوا تو انھوں نے کہا کہ اشر اور تیمور دونوں کا چہرہ ایک جیسا ہی ہے، تیمور بھی پیارا بچہ ہے اور اشر بھی اتنا ہی خوبصورت ہے۔
یعنی اداکارہ نے ماں ہونے کے ناطے جہاں اپنے بچے کی تعریف کی وہیں اخلاقیات کا خیال رکھتے ہوئے تیمور کا تاثر بھی کم نہیں ہونے دیا۔ واضح رہے کہ سنی لیون کے 2 جڑواں بیٹے اشر اورنواہ ہیں جبکہ بیٹی نشا کو انھوں نے گود لیا تھا۔
Comments are closed.