آیت اللہ علی خامنہ ای کے قتل کا بدلہ ہر صورت لیا جائے گا، مجتبیٰ خامنہ ای

فوٹو : فائل

اسلام آباد: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے واضح کیا ہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کے قتل کا بدلہ ہر صورت لیا جائے گا، مجتبیٰ خامنہ ای کاکہنا ہے کہ قتل کا بدلہ لینا ایرانی قوم کا مطالبہ ہے اور یہ وعدہ ہر صورت پورا کیا جائے گا۔

امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ نے ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ’فارس‘ کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای نے ایک بیان میں کہا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کے قتل کا بدلہ لینا ایرانی قوم کا مطالبہ ہے۔

اپنے والد آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کو اس کارروائی کا حساب دینا ہوگا۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی بدستور برقرار ہے اور واشنگٹن و تہران کے درمیان بیانات کی جنگ جاری ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایران کو خبردار کیا تھا کہ اگر ان کے خلاف کسی قسم کی کارروائی کی گئی تو امریکا سخت ردعمل دے گا اور امریکہ کے ہزاروں میزائل تیار ہیں۔

ایرانی سپریم لیڈر نے بیان میں مرحوم رہبرِ انقلاب سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا گیا، ’’ہم آپ کے پاک خون اور ان دونوں جنگوں کے تمام شہدا کے خون کا بدلہ ان مجرم اور رسوا قاتلوں سے لینے کا عہد کرتے ہیں۔‘‘

مجتبیٰ خامنہ ای کے نام سے منسوب بیان میں مزید کہا گیا کہ ’’ان مجرموں کے نام اوپر سے نیچے تک معلوم اور دستاویزی شکل میں موجود ہیں۔ انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ یہ معاملہ میری یا دیگر حکام کی موجودگی سے مشروط نہیں ہے۔‘‘ بیان کے مطابق یہ عہد جلد پورا کیا جائے گا، خواہ موجودہ قیادت موجود ہو یا نہ ہو۔

یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس انتباہ کے چند گھنٹوں بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران نے انہیں نشانہ بنانے کی کوشش کی تو امریکا ایران کو ’’تباہ‘‘ کر دے گا.

Comments are closed.