علی خامنہ ای کے قتل کا بدلہ، ٹرمپ کو موت کے خوف نے جھکڑ لیا، ایران کو بڑی دھمکی

FILE PHOTO: U.S. President Donald Trump departs on travel to the Camp David presidential retreat from the South Lawn at the White House in Washington, U.S., May 1, 2020. REUTERS/Carlos Barria/File Photo

فوٹو : فائل 

اسلام آباد : علی خامنہ ای کے قتل کا بدلہ، ٹرمپ کو موت کے خوف نے جھکڑ لیا، ایران کو بڑی دھمکی دیدی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران نے انہیں قتل کرنے کی کوئی بھی کوشش کی تو امریکہ ایران پر ہزاروں میزائل داغنے کے لیے بالکل تیار ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری پیغام میں ایران کو خبردار کرتے ہوئے لکھا کہ اگر ایرانی حکومت نے دنیا کے کسی بھی کونے سے امریکا کے موجودہ صدر، یعنی میرے، قتل کی دھمکی پر عمل کرنے یا قتل کرنے کی کوشش کی تو ایک ہزار میزائل بالکل تیار کھڑے ہیں جن کا نشانہ اسلامی جمہوریہ ایران ہے.

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ میرے قتل کے فوراً بعد ہزاروں مزید میزائل بھی فائر کیے جائیں گے، صدر ٹرمپ نے ایران کو مکمل تباہی کی دھمکی دیتے ہوئے اپنے پیغام میں مزید لکھا ہے کہ اس حوالے سے احکامات پہلے ہی دیے جا چکے ہیں.

امریکی فوج ایک سال کے عرصے کے لیے، جس میں ضرورت پڑنے پر اضافہ بھی ہو سکتا ہے، ایران کے تمام علاقوں کو مکمل طور پر ملیا میٹ اور تباہ و برباد کرنے کے لیے تیار، رضامند اور پوری طرح سے اہل ہے۔

انہوں نے امریکی میڈیا سے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک عرصہ سے ان کی ہٹ لسٹ پر ہوں، اگر قتل کردیا گیا تو امید ہے کہ آپ مجھے یاد رکھیں گے۔

ٹرمپ کے اس بیان نے پوری دنیا میں ہلچل مچا دی ہے کیونکہ یہ دھمکی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دونوں ممالک کے درمیان پہلے ہی حالات کافی نازک ہیں۔

صدر ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ امریکی فوج ہر طرح سے الرٹ ہے اور کسی بھی ایسی کوشش کا جواب انتہائی ہولناک فوجی کارروائی کی صورت میں دیا جائے گا۔

Comments are closed.