عمران خان واشنگٹن میں پاکستان طرز کا بڑا جلسہ کریں گے، علی زیدی


واشنگٹن(ویب ڈیسک)  وفاقی وزیربحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے امریکا میں امریکیوں اور پاکستانیوں کی طرف سے استقبال کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں علی زیدی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے دورہ امریکا پر لوگ پاکستان طرز کا جلسہ واشنگٹن میں دیکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان جلوس کی شکل میں عمران خان کا استقبال کریں گے، کیپٹل ارینا لوگوں سے بھر جائے گا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کیپٹل ارینا میں وزیراعظم عمران خان کا جلسہ تاریخی ہوگا، کسی پاکستانی لیڈر میں امریکا میں اس طرز کا جلسہ کرنے کی ہمت نہیں ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پر نجی پرواز سے امریکا روانہ ہوگئے، عمران خان اور صدر ٹرمپ کی ملاقات 22 جولائی کو واہیٹ ہاوس میں شیڈول ہے۔

Comments are closed.