روس کا کر کٹ کو باضابطہ کھیل ماننے سے انکار
ماسکو(نیٹ نیوز) روس نے کرکٹ کو باضابطہ کھیل ماننے سے انکار کر دیا۔کھیلوں کے فروغ کی فہرست میں کر کٹ شامل نہیں کیا۔
اس حوالے سے روسی میڈیا کے مطابق روسی حکام نے کرکٹ کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے، حکومت فٹبال کے بعد دنیا کے مقبول ترین دوسرے کھیل کرکٹ کو مالی سپورٹ نہیں کرے گی۔
روسی وزارت کھیل کے مطابق حکام نے نئی لسٹ جاری کی گئی ہے جس میں کرکٹ کو تسلیم نہیں کیا گیا، یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب انگلینڈ کرکٹ کا عالمی چیمپئن بننے میں کامیاب ہوا ہے۔
روسی حکومت کے مطابق کر کٹ بطور کھیل کوالیفائی نہیں کرتا حالانکہ روس میں کرکٹ 1870 ءسے کھیلی جا رہی ہے اور 2017 ءمیں آئی سی سی نے اسے ایسوسی ایٹ رکنیت بھی دے دی تھی۔
کرکٹ عالمی کپ ٹورنامنٹ ختم ہوئے ایک ہفتہ بھی نہیں ہوا لیکن دنیا کے سب سے بڑے ملک میں کرکٹ کا مستقبل پر سوالیہ نشان لگا دیا گیا ہے۔
Comments are closed.