کیوی کپتان ولیمسن اور بین اسٹوک نیوزی لینڈر ایوارڈ کے لیے نامزد
فوٹوفائل جیو نیوز
اسلام آباد (نیٹ نیوز) کیوی کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن اور انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو ‘نیوزی لینڈر آف دی ایئر’ ایوارڈ کے لیے نامزد کرلیا گیاہے۔
کین ولیمسن کو یہ اعزار کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں بہترین کپتانی اور کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر دیا جائے گا جب کہانگلش ٹیم کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
چیف نیوزی لینڈر ایوارڈ نے بین اسٹوکس کو ایوارڈ کے لیے نامزد کرنے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ بین اسٹوکس نیوزی لینڈ کی جانب سے نہیں کھیلے لیکن وہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں پیدا ہوئے اس لیے انہیں اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا ہے۔
اس حوالے سے میڈیا رپورٹس کے مطابق بین اسٹوکس اپنے والد کے ہمراہ 12 سال کی عمر میں انگلینڈ چلے گئے تھے، انہوں نے انگلینڈ میں قیام کرنے کو ترجیح دی جب کہ والدین نیوزی لینڈ میں ہی مقیم ہیں۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ورلڈ کپ 2019 میں 11 میچز میں 578 رنز اسکور کئے جو کسی بھی کپتان کی جانب سے ایک ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز ہیں، اس کے علاوہ ولیمسن پلیئر آف ٹورنامنٹ بھی قرار پائے۔
ورلڈکپ میں انگلینڈ کی کامیابی کا جب تذکرہ ہوگا تو بین اسٹوکس کا نام ضرور یاد کیا جائے گا۔ بین اسٹوکس نے حالیہ ورلڈکپ میں 468 رنز اسکور کیے اور فائنل میں 84 رنز کی شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار پائے تھے نیوزی لینڈ نے انھیں یاد رکھا ہے۔
Comments are closed.