پاکستان نے انٹرا پارلیمانی کر کٹ ورلڈ کپ جیت لیا
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پاکستان انٹرا پارلیمانی کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا، فائنل میں بنگلہ دیش کو 9 وکٹوں سے ہرایا۔
لندن کے کینٹ کاﺅنٹی گراﺅنڈ پر فائنل میچ کو شائقین کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ قومی اسمبلی پاکستان کے سپیکر اسد قیصر اور قومی کرکٹر جنید خان سمیت برطانیہ میں پاکستانیوں کی بڑی نے بھی دیکھا۔
پاکستان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بنگلہ دیش کی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پوری بنگالی ٹیم مقررہ20اوورز میں 104رنز بنا سکی۔ پاکستان کی جانب سے مرتضیٰ محمود اور احمد کنڈی نے تین تین جبکہ ٹیم کپتان زین قریشی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستانی پارلیمنٹیرنز نے105رنز 12ویں اوورز میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پرپورے کر لیے۔ پاکستان کی جانب سے علی امین گنڈا پور نے 52اور علی زاہد نے26رزنز بنا کراپنی ٹیم کی فتح میں کلید ی کردار ادا کیا۔
سیمی فائنل میں پاکستان نےافغانستان کو 8 وکٹوں سے ہرایا تھا، افغانستان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 101 بنا کر آوٹ ہوگئی ۔پاکستان کی طرف سے مرتضی محمود نے تین جبکہ کپتان زین قریشی اوراحمد کنڈی نے دو دو وکٹیں لیں۔
102رنزکا ہدف پاکستان کی ٹیم نے14اوورز میں محض2وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے علی زاہد 36 جبکہ علی امین گنڈاپور 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
Comments are closed.