پاکستان کے بھارت کیخلاف بائیکاٹ پر نظرثانی کے امکانات پیدا ہو گئے
فوٹو : فائل
اسلام آباد : پاکستان کے بھارت کیخلاف بائیکاٹ پر نظرثانی کے امکانات پیدا ہو گئے، سری لنکا کی اپیل کے بعد آئی سی سی کے ڈپٹی چئیرمین عمران خواجہ سے مزاکرات اور متحدہ عرب امارات کی طرف سے بھی بائیکاٹ ختم کرنے کی درخواست آنے پر محسن نقوی کی وزیراعظم سے دوبارہ ملاقات کا فیصلہ کن صورت حال کی نشاندہی کرتا ہے.
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ کی موجودگی میں چئیرمین پی سی بی نے بنگلادیش کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا معاملہ اٹھایا، ذرائع کے مطابق عمران خان کی طرف سے بنگلادیش کیلئے ازالے کی یقین دہانی کے بعد سخت موقف میں نرمی کا عنصر نمایاں ہوا.
ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈین لابی نے پاکستان کو منانے کیلئے یو اے ای کے ذریعے بھی درخواست کرائی ہے، یو اے ای کے حکومت پاکستان سے اچھے تعلقات اور مفادات وابستہ اور انڈینز اس بات سے آگاہ ہیں.
اتوار کو آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے میچ کھلانےکے لیے منانے کی سر کوششیں کی گئیں جس میں سزا سے ڈرانے کی بجائے آئندہ کیلئے ایڈجسٹ کی یقین دہانی شامل تھی، یہ بھی یقین دہانی کرائی گئی کہ آئندہ انڈیا کو بھی کو امتیازی رعایت نہیں ملے گی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور بنگلہ دیش بورڈز کے سربراہان نے بار بار یہ یاددہانی کروائی کہ جب انڈیا نے پاکستان آنے سے انکار کیا تو اس کیلئے ہائبرڈ سلوشن کی ونڈو بنائی گئی اور جب بنگلادیش نے سکیورٹی تحفظات اُٹھائے تو اسے ایونٹ سے آوٹ کر دیا گیا.
تین گھنٹے تک جاری رہنے والے اس مشاورتی اجلاس میں آئی سی سی میں کسی بھی ملک کی اجارہ داری ختم کرنے پر زور دیا گیا اور اگر پاکستان 15 فروری کو بھارت سے میچ کھیلنے پر آمادہ ہوا تو وہ اسی یقین دہانی کرائی پر ہو گا کہ آئندہ آئی سی سی ممبر ممالک میں زیادہ پیسے کی بجائے کھیلوں کے فروع اور برابری کو ترجیح دی گی.
اتوار کو لاہور میں آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے درمیان مذاکرات میں بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام بھی موجود تھے۔
ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان کے بھارت سے میچ نہ کھیلنے کے حوالے سے آئی سی سی کی درخواست پر چیئرمین پی سی بی نے وزیر اعظم سے دوبارہ رابطے کا فیصلہ کرلیا ہے اور یہ ملاقات آج یا کل متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی محسن نقوی آئی سی سی سے رابطوں اور پاکستان کے موقف کو تقویت ملنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف سے ہدایات لیں گے اور پھر حکومت ہی کی طرف سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا.
اس سے 3حکومت پاکستان کی ہدایت پر پی سی بی نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کرنے اور بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے میچ کھلانےکے لیے منانے کی کوششیں جاری ہیں۔
ایک طرف آئی سی سی پاکستان کو آمادہ کرنے میں مصروف ہے، دوست ممالک کی بھی خدمات بھی لی گئی ہیں جب دوسری طرف اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے بنگلادیش کیلئے اسٹینڈ لینے پر پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا.
واضح رہے کہ پاکستان بنگلا دیش سے اظہار یکجہتی کے طور پر ورلڈکپ میں بھارت سے میچ نہ کھیلنےکا اعلان کیا ، بنگلا دیش نے بھارت میں سکیورٹی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے ورلڈ کپ کے اپنے میچز سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست کی تھی.
بنگلادیش کیلئے زیادتی کی یقین دہانی کے بعد سخت روئیے کی برف پگلتی نظر آرہی اور آئندہ ایک دو روز میں ملاقاتوں اور رابطوں کے نتائج سامنے آجائیں گے.
Comments are closed.