ومبلڈن، سیرینا ولیمز اور سیمونا ہالپ فائنل میں
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔
امریکہ کی سیرینا ولیمز اورر ومانیہ کی سیمونا ہالپ نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔
لند ن میں کھیلے جا رہے ایونٹ میں امریکی ٹینس سٹار سیرینا ولیمز نے اپنے آٹھویں ومبلڈن جبکہ مجموعی طور پرچوبیس ویں گرینڈ سلیم کے حصول کیلئے پیشقدمی جاری رکھی ۔
سیمی فائنل میں سیرینا ولیمز کا مقابلہ جمہوریہ چیک کی باربرا سٹرائیکووا سے ہوا۔ جس میں سیرینا ولیمز نے فتح حاصل کرتے ہوئے گیارہویں مرتبہ فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔سیرینا نے باربرا کو چھ۔ایک،اور چھ۔دوسے شکست دی۔
اس سے پہلے کھیلے گئے سیمی فائنل میں سابق عالمی نمبر ایک رومانیہ کی سیمونا ہالپ نے یوکرائن کی الینا سویتو لینا کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ومبلڈن اوپن کے فائنل میں جگہ بنائی۔
Comments are closed.