پاکستان کا بھارت سے میچ بائیکاٹ:معاملہ سنگین، آئی سی سی عہدیدار لاہور پہنچ گئے

پاکستان کا بھارت سے میچ بائیکاٹ:معاملہ سنگین، آئی سی سی عہدیدار لاہور پہنچ گئے

فوٹو : سوشل میڈیا

لاہور : پاکستان کا بھارت سے میچ بائیکاٹ:معاملہ سنگین، آئی سی سی عہدیدار لاہور پہنچ گئے ، پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کے معاملے پر بین الاقوامی کرکٹ میں ہلچل مچ گئی ہے۔ اس حساس اور غیر معمولی صورتحال پر بات چیت کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

ان کی آمد کو پاکستان اور آئی سی سی کے درمیان جاری تنازع میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔عمران خواجہ لاہور ایئرپورٹ پہنچے جہاں چیئرمین پی سی بی کے ایڈوائزر عامر میر نے ان کا استقبال کیا۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین اپنے دورے کے دوران چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے اہم ملاقات کریں گے، جس میں پاکستان کے بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے فیصلے اور اس کے ممکنہ اثرات پر تفصیلی گفتگو متوقع ہے۔

https://

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر بھی آج ہی پاکستان پہنچے

اس سے قبل بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر امین الاسلام بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی اور بی سی بی کے درمیان ہونے والے اجلاس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں پیدا ہونے والی صورتحال، سیکیورٹی خدشات اور آئی سی سی کے فیصلوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ملاقاتوں میں نہ صرف خطے کی کرکٹ بلکہ عالمی کرکٹ کے مستقبل پر اثر انداز ہونے والے اہم فیصلے متوقع ہیں۔ پاکستان اور بنگلادیش کی جانب سے مشترکہ مؤقف اختیار کیے جانے کے بعد آئی سی سی پر دباؤ میں واضح اضافہ ہوا ہے۔

ورلڈ کپ تنازعہ کاپس منظر:اصل وجہ کیا ہے؟

خیال رہے کہ بنگلادیش نے بھارت میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے دوران اپنی ٹیم کی سیکیورٹی سے متعلق شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا تھا کہ میچز کے وینیوز تبدیل کیے جائیں یا متبادل انتظامات کیے جائیں، تاہم آئی سی سی نے بنگلادیش کی درخواست مسترد کر دی۔

آئی سی سی ہنگامی اجلاس،چئیرمین بنگلادیش کرکٹ بورڈ امین الاسلام پاکستان پہنچ گئے

اس فیصلے کے بعد بنگلادیش نے احتجاجاً ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان کر دیا، جس پر آئی سی سی نے حیران کن طور پر بنگلادیش سے مزید بات چیت کرنے کے بجائے اسے ایونٹ سے خارج کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کو شامل کر لیا۔

 آئی سی سی فیصلے پرپاکستان کا ردعمل: دہرا معیار اور یکجہتی

آئی سی سی کے اس اقدام پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے سخت ردعمل دیا اور اسے دوہرا معیار قرار دیا۔ پی سی بی کا مؤقف ہے کہ ایک مکمل رکن ملک کے سیکیورٹی خدشات کو نظرانداز کرنا اور اس کی جگہ کسی اور ٹیم کو شامل کرنا کرکٹ کے اصولوں اور شفافیت کے منافی ہے۔

پاکستان نے بنگلادیش کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا، جس کے بعد عالمی کرکٹ میں ایک نیا بحران جنم لے چکا ہے۔ پاکستان کے اس فیصلے کو کرکٹ حلقوں میں غیر معمولی اور جرات مندانہ اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔

 دوہرے معیار کے باعث آئی سی سی پر دباؤ، کرکٹ سیاست عروج پر

ماہرین کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کے مشترکہ مؤقف نے آئی سی سی کو ایک مشکل صورتحال میں لا کھڑا کیا ہے۔ ایک جانب مالی مفادات اور بھارت کی میزبانی ہے، تو دوسری جانب رکن ممالک کی سیکیورٹی، خودمختاری اور برابری کا سوال کھڑا ہو چکا ہے۔

عمران خواجہ کا پاکستان کا دورہ اس بات کا ثبوت ہے کہ معاملہ اب محض ایک میچ تک محدود نہیں رہا بلکہ عالمی کرکٹ کی ساکھ داؤ پر لگ چکی ہے۔پی سی بی اور آئی سی سی کے اعلیٰ سطحی رابطے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 بحران کی جانب؟

ذرائع کے مطابق اگر آئی سی سی نے پاکستان اور بنگلادیش کے تحفظات کو سنجیدگی سے نہ لیا تو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 مزید تنازعات کی زد میں آ سکتا ہے۔ آنے والے دنوں میں ہونے والے اجلاس عالمی کرکٹ کے مستقبل کا رخ متعین کر سکتے ہیں۔

پاکستان کا بھارت سے میچ بائیکاٹ:معاملہ سنگین، آئی سی سی عہدیدار لاہور پہنچ گئے

Comments are closed.