اسلام آباد میں امام بارگاہ میں دھماکہ،31 افراد جاں بحق، 169 زخمی ہونے کی تصدیق
وفاقی دارالحکومت میں دہشتگردی
فوٹو : فائل
اسلام آباد : دارالحکومت اسلام آباد میں امام بارگاہ میں دھماکہ،31 افراد جاں بحق، 169 زخمی ہونے کی تصدیق ڈپٹی کمشنر کی طرف سے کی گئی ہے اس سے قبل ضلعی انتظامیہ کی طرف سے 24 افراد کی تصدیق کی گئی تھی جس میں اضافہ ہوگیا ہے،زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے،اطلاعات کے مطابق دھماکہ نماز جمعہ کے بعد ہوا جس کے بعد ہر طرف کھلبلی مچ گئی.
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہہ 70 افراد کو پمز اور 15 افراد کو پولی کلینک اور دیگراسپتالوں منتقل کیے گئے ہیں۔
شہرکے مختلف اسپتالوں میں یہ 169 زخمی منتقل کئے گئے ہیں، اسپتال ذرائع کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے اورخدشہ ہے کہ اموات کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔
اسلام آباد میں یہ دھماکہ ترلائی کلاں امام بارگاہ میں ہوا، زخمیوں کو پمز اور پولی کلینک منتقل کیا جا رہا ہے جہاں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے.
ابتدائی طورپرذرائع سے غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 10 سے زائد افراد جاں بحق ہونے کی اطلاع تھی تاہم اب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تصدیق اموات کی تصدیق کی گئی ہے۔.
ہسپتال ذرائع ہسپتالوں میں لائے گئے متعدد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، بتایا جاتا ہے کہ نماز جمعہ امام بارگاہ میں ہونے والے خودکش دھماکے خودکش بمبار کو پہلے ہی دیکھ کر روکنے کی کوشش کی گئی جس پہ وہ پھٹ گیا-
اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ دھماکا ہوا، ذرائع کا بتانا ہے کہ ابتدائی طور پر دھماکا خودکش معلوم ہوتا ہے تاہم پولیس نفری اور بم ڈسپوزل اسکواڈ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی ہے۔
جاری
نوٹ : یہ ابتدائی اطلاعات ہیں مزید تفصیلات آرہی ہیں.
Comments are closed.