شام میں طبی مراکز پر بمباری ،100افراد ہلاک، سیکڑوں زخمی
دمشق( نیٹ نیوز) شام میں حکومتی فورسز اور باغی جنگجووں کے درمیان جھڑپوں کے دوران 100 سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے ہیں
اس حوالے سے بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں فریقین کے درمیان فائربندی پر اتفاق کے باوجود شمال مغربی حصے میں حکومتی فورسز اور باغی جنگجووں کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے۔
باغیوں کے حملوں اور حکومتی فورسز کی بمباری کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں،شام میں انسانی حقوق کے مبصر نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ دو روز کے دوران جھڑپوں میں ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
الشغور نامی علاقے میں درجنوں شہری مارے گئے جن میں بچے بھی شامل ہیں، ادھر اقوام متحدہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شامی فورسز کی تازہ کارروائیوں میں حکومتی فورسز نے طبی مراکز پر بھی بمباری کی۔
بمباری کے نتیجے میں پیرا میڈیکل اسٹاف اور مریض ہلاک ہوگئے۔
یاد رہے کہ شامی میں 2011 سے جاری خانہ جنگی میں اب تک 3 لاکھ 70 ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جب کہ لاکھوں افراد کو اپنے گھر بار اور کاروبار کو چھوڑ کر پناہ گزین کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔
Comments are closed.