پنجاب پولیس کا انوکھا کارنامہ ،جنات کے ملوث ہونے کا مقدمہ درج
فوٹو : فائل
ٹیکسلا (ٹی این این) پنجاب پولیس کا انوکھا کارنامہ ،جنات کے ملوث ہونے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ٹیکسلا تھانے میں درج ہونے والی ایک غیر معمولی ایف آئی آر نے شہریوں اور سوشل حلقوں میں حیرت کی لہر دوڑا دی ہے، جہاں ایک والد نے اپنے کمسن بیٹے کی گمشدگی کا ذمہ دار "جنات” کو ٹھہرا دیا۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق مقدمہ دفعہ 363 (اغوا) کے تحت درج کیا گیا ہے۔ مدعی کا مؤقف ہے کہ اس کا تقریباً 11 سالہ بیٹا رات کے وقت گھر سے باہر چلا جاتا ہے اور واپس نہیں آتا، جبکہ اس کے مطابق یہ صورتحال مافوق الفطرت اثرات کا نتیجہ ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی آر میں کسی انسانی ملزم کو نامزد نہیں کیا گیا، البتہ مدعی نے اپنے بیان میں غیر مرئی مخلوق کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے، جس کے بعد علاقے میں چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی یہ معاملہ زیرِ بحث ہے۔
قانونی و تفتیشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے معاملات میں پولیس کا کردار "کوہِ قاف” تلاش کرنا نہیں بلکہ زمینی حقائق تک پہنچنا ہوتا ہے۔ روایتی تفتیشی طریقہ کار کے مطابق عام طور پر گھر کے حالات، بچے کی ذہنی کیفیت، دوست احباب، رشتہ داروں سے روابط، سی سی ٹی وی فوٹیج اور موبائل ڈیٹا سمیت دیگر پہلوؤں کا جائزہ لیا جاتا ہے۔
پنجاب پولیس کا انوکھا کارنامہ ،جنات کے ملوث ہونے کا مقدمہ pic.twitter.com/rIodcOx0zu
— Zameeni Haqaiq ᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠ (@zameenihaqaiq) February 2, 2026
پولیس حکام کے مطابق بچے کی تلاش اور اصل حقائق جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے، جبکہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی معلومات کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ تھانے سے رابطہ کریں۔
سنجیدہ حلقے اس واقعے کو بچے کی حفاظت اور ذہنی و سماجی پہلوؤں سے دیکھنے کی ضرورت پر زور دے رہے ہیں، اس معاملے کی پیش رفت کی توقع ممکن نہیں ہے کیونکہ انسان جنات کیخلاف کارروائی نہیں کر سکتے۔
Comments are closed.