پاکستان ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں شرکت کرے گا، پیر کو باضابطہ اعلان متوقع
فوٹو : فائل
محبوب الرحمان تنولی
اسلام آباد : پاکستان ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں شرکت کرے گا، پیر کو باضابطہ اعلان متوقع ہے، ذرائع کے مطابق بائیکاٹ کرنے کے حوالے سے بھی مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا ہے.
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی پلیئرز کٹ کی رونمائی بھی اسی لئے ملتوی کی گئی ہے کہ اعلان سے قبل اگر کٹ کی رونمائی کی جائے تو اس کا مطلب شرکت کا اظہار ہی سمجھا جائے گا.
اس سے قبل آج آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے ٹاس کے بعد کٹ کی رونمائی ہونی تھی جسے ملتوی کیا گیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے پی سی بی کا حتمی فیصلہ پیر کو متوقع ہے، ذرائع کا کہنا ہے مختلف سطح پر باہمی مشاورت میں بائیکاٹ کی صورت میں پاکستان کرکٹ کو پہنچنے والے نقصانات کو پیش نظر رکھا گیا ہے.
اکثریت حکام اور کرکٹ سے متعلق ماہرین کا خیال ہے بنگلادیش کی ممکنہ حمایت کر چکے ہیں اور مستقبل میں بھی حمایت جاری رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ پاکستان اس عمل کا حصہ بنا رہے تاکہ مستقبل کے فیصلوں میں شامل رہے.
ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ کھیلنے والے بڑے ممالک بنگلادیش کے ساتھ زیادتی کا برملا اظہار کرتے ہیں لیکن اس میگا ایونٹ کو میزبان ممالک کی مرضی کے بغیر ایڈجست کرنے کا وقت نہیں ہے اس لیے بنگلادیش کے موقف سے اختلاف سامنے آیا ہے.
واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے بنگلادیش کو ورلڈکپ سے نکالے جانے پر پی سی بی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے فیصلے کو دوہرا معیار قرار دیا تھا اس یہ تاثر بھی دیا گیا کہ پاکستان بھی بائیکاٹ کر سکتا ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے چند روز قبل وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد ورلڈکپ میں شرکت سے متعلق حتمی فیصلہ جمعہ یا پیر کو کرنے کا اعلان کیا تھا۔
بنگلہ دیش کی جگہ آئی سی سی نے اسکاؤٹ لینڈ کو شامل کر دیا ہے جب کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا باقاعدہ آغاز 7 فروری سے ہوگا۔ پاکستان ٹیم کو اپنا پہلا میچ 7 فروری کو ہی نیدرلیںڈز کے خلاف کھیلنا ہے۔
Comments are closed.