ٹرمپ22جولائی کو وائٹ ہاوس میں عمران کا استقبال کرینگے، وائٹ ہاوس
اسلام آباد(زمینی حقائق) وہائٹ ہاوٴس نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کی تصدیق کردی ،امریکی صدر 22جولائی کو وزیراعظم عمران خان کا استقبال کریں گے۔
وائٹ ہاوٴس سے جاری اعلامیہ میں وزیراعظم عمران خان کے دورے کی تصدیق کی گئی ہے ، وائٹ ہاوس کے پریس ریلیز کے مطابق دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
دورہ سے دونوں ممالک امن، اقتصادی ترقی اور خطے کے استحکام کے لیے مل کرکام کرنے میں مدد ملے گی، ملاقات میں خطے میں امن واستحکام اور اقتصادی تعاون پر غور کیا جائے گا۔
صدر ٹرمپ وزیراعظم عمران خان سے انسداد دہشتگردی، دفاع، توانائی اور تجارت پر بات کریں گے۔
ادھر ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ وزیراعظم عمران خان ٹرمپ کی دعوت پر 21سے23جولائی تک امریکہ کا دورہ کریں گے۔
بائیس جولائی کو وائٹ ہاوس میں امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات اور اعلیٰ سطح کے مزاکرات ہوں گے، جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دونوں سربرہان مملکت کی اقتدار سنبھالنے کے بعد یہ پہلا اعلیٰ سطح کی ملاقات ہوگی۔
امریکی صدرٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کی 22جولائی کووائٹ ہاوس میں ملاقات طے ہے ،ملاقات میں دوطرفہ اور علاقائی معاملات زیر غور آئیں گے۔
وزیراعظم امریکی کانگریس کے ممتاز ارکان اور پاکستانیوں سے بھی ملیں گے،وزیراعظم کی واشنگٹن مصروفیات میں نیا پاکستان وژن اور امریکہ کے ساتھ کثیر الجہتی تعلقات کی اہمیت زیر غور آئے گی۔
عمران خان امن و استحکام کیلئے پاکستان کے عزم اور افغانستان میں سیاسی حل کی اہمیت پر زوردیں گے، وزیراعظم ہمسایوں کے ساتھ پرامن بقائے باہمی کی پالیسی اجاگر کریں گے۔
تنازعات مزاکرات سے حل کرنے اور جنوبی ایشیا امن ،ترقی اور خوشحالی پر بات کریں گے، وزیراعظم کے دورہ سے دونوں ممالک کے طویل
تعلقات اورباہمی دلچسبی ، مفادات اور اشتراک عمل کو تقویت ملے گی۔
Comments are closed.