آسٹریلین ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
فوٹو : فائل
سڈنی : آسٹریلین ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان، 39 سالہ لفت ہینڈڈ بیٹر ایشیز سیریز کا سڈنی میں پنک ٹیسٹ کھیلنے کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے۔
عثمان خواجہ نے 2011 میں ڈیبیو کیا، 88 واں ٹیسٹ کھیل کر ریٹائر ہورہے ہیں ، عثمان خواجہ نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ سے فرسٹ کلاس کرکٹ کی شروعات کی تھی اور اب اسی گراونڈ سے کرکٹ کو خیر باد کہیں گے.
عثمان خواجہ نے 15 سالہ ٹیسٹ کیرئیر میں 6 ہزار سے زائد رنز بنائے۔عثمان خواجہ 87 ٹیسٹ 40 ون ڈے اور 9 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں، ایشیز سیریز کا آخری ٹیسٹ 4 جنوری سے ایس سی جی میں شروع ہو گا۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق عثمان خواجہ نے عثمان خواجہ فاؤنڈیشن کے ذریعے آف دی فیلڈ ایک میراث قائم کی، وہ آسٹریلیا کے پہلے پاکستان میں پیدا ہونے والے اور پہلے مسلمان ٹیسٹ کرکٹر ہیں۔
عثمان 2023 میں آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹر اور شین وارن ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے، وہ 2023 میں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم کا حصہ بھی تھے۔
عثمان خواجہ کا کہنا ہے کہ سب سے نمایاں احساس قناعت ہے، میں آسٹریلیا کی طرف سے بہت زیادہ میچز کھیلنے کی وجہ سے خوش قسمت ہوں، مجھے امید ہے کہ میں نے لوگوں کو متاثر کیا ہو گا۔
اس حوالے سے سی ای او کرکٹ آسٹریلیا ٹود گرین برگ نے کہا کہ عثمان خواجہ نے آسٹریلوی کرکٹ غیر معمولی پرفارمنس سے بہت حصہ ڈالا، عثمان خواجہ فاؤنڈیشن سے انہوں نے اپنا تاثر قائم کیا وہ ہمارے ایک اسٹائلش اور شاندار بیٹر ہیں۔
ٹوڈ گرین برگ کا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلیا کرکٹ کی جانب سے میں عثمان خواجہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور انہیں کامیابیوں پر مبارکباد دیتا ہوں۔
واضح رہے کہ عمر زیادہ ہونے کے علاوہ پیچھے نوجوان کرکٹرز کیلئے جگہ خالی کرنے کیلئے آسٹریلین کرکٹ حکام نے بھی انھیں ریٹائرمنٹ کا مشورہ دیا تھا اور ایشیز کے آئندہ ٹیسٹ کو یادگار بنانے کا موقع دیا گیا.
Comments are closed.