15دن کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردی گئی
فوٹو : فائل
اسلام آباد : 15دن کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردی گئی، وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں پٹرول کی بجائے موٹر سپیرٹ کی قیمت میں کمی لکھا گیا ہے حالانکہ پہلے پٹرول ہی لکھا جاتا تھا.
وزارت توانائی کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10روپے 28 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 253 روپے17 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 57 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ ڈیزل کی نئی قمت 257 روپے 8 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12بجے کے بعد ہوچکا ہے جب آئندہ 15 دن تک پٹرولیم مصنوعات کی یہی قیمتیں رہیں گی.
Comments are closed.