انڈیانے کرکٹرز کو شیک ہینڈ سے بھی روکا، وزیر خارجہ شنکر خود پاکستانی سپیکر سے آملے
فوٹو : سوشل میڈیا
ڈھاکہ : انڈیانے کرکٹرز کو شیک ہینڈ سے بھی روکا، وزیر خارجہ شنکر خود پاکستانی سپیکر سے آملے، یہ پیش رفت ڈھاکہ میں بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کے گھر پر دیکھنے کو ملی جہاں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے خود آکرپا پاکستان کے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے مصافحہ کیا۔ آپریشن سندور کے بعد یہ دونوں ممالک کے حکام کے درمیان پہلی اعلی سطح ملاقات تھی.
اس دوران بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر خود چل کر اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس آئے اور مصافحے کے دوران اپنا تعارف کروایا، دونوں نے چند منٹ کی گفتگو کے دوران ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی، اس دوران خیر مقدمی کلمات کا تبادلہ بھی ہوا۔ یہ رابطہ پاک بھارت مئی 2025 کی جنگ کے بعد بھارتی جانب سے پہلا نمایاں اعلیٰ سطح رابطہ تھا۔
پاکستان کی مخلص دوست اوربنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کی وفات پر پاکستان حکومت اور عوام دکھ کی گھڑی میں بنگلہ دیشی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور اسی کے اظہار کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بنگلہ دیش پہنچے ہیں.
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق خالد ضیا کی وفات پر تعزیت کیلئے ڈھاکہ میں خالدہ ضیاء کی رہائش گاہ جاکر ان کے بیٹے طارق رحمان اور بیٹی سے ملاقات کی۔
اسپیکر نے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا رنج کی اس گھڑی میں حکومت پاکستان اور عوام آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔۔ بیگم خالدہ ضیا کی بنگلہ دیش کے عوام کی ترقی، خوشحالی اور فلاح کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
تعزیتی کتاب میں تاثرات قلم بند کرنے کے لیے ایاز صادق نے بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ کا بھی دورہ کیا جہاں بیرونی ممالک سے آئے ہوئے وزرائے خارجہ اور دیگر اعلیٰ وفود کے نمائندے بھی موجود تھے. بعد میں اسپیکر قومی اسمبلی نے خالدہ ضیا کے جنازے میں شرکت کی اور مرحومہ کی بلند درجات کیلئے دعا کی.
واضح رہے کہ آپریشن سندور کے بعد معرکہ حق میں انڈیا کی خفت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اُس کے بعد ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ میں بھارتی حکومت کی ہدایت پر بھارت کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے پاکستانی کھلاڑیوں سے شیک ہینڈ بھی نہ کیا بعد میں ای سی سی کے سربراہ محسن نقوی سے ٹرافی بھی وصول نہیں کی.
دوسری طرف اُن بھارتی کرکٹرز کو اندازہ ہوا ہوگا کہ بھارت ایک طرف کھیل میں بھی سیاست کر رہا تھا اور کھلاڑیوں کو بھی شیک ہینڈ نہ کرنے دیا جبکہ بھارتی سیاستدان اور وزیر خارجہ جے شنکر نے اپنے لئے اس پابندی کو ختم کر دیا.
Comments are closed.