ایشیئن چمپئن پاکستان انڈر19 ٹیم نے افغانستان کے جبڑوں سے فتح چھین لی
فوٹو : پی سی بی
ہرارے: ایشیئن چمپئن پاکستان انڈر19 ٹیم نے افغانستان کے جبڑوں سے فتح چھین لی ، سینئر ٹیم کے راشد خان کی طرح افغان کھلاڑی گراونڈ میں سر پکڑ کر بیٹھ گئے،حمزہ ظہورا نے افغانستان کی جیت کی اُمیدوں پر پانی پھیرا اور وہ 68 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے.
زمبابوے میں جاری انڈر 19 سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے افغانستان ایک وکٹ سے شکست دی پاکستان نے 227 رنز کا ہدف آخری اوور کی تیسری بال پر حاصل کیا.
اس سے قبل ہرارے میں ہونے والے میچ کا ٹاس پاکستان نے جیتا اور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، افغانستان کی پوری ٹیم 226 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی، پاکستان کی جانب سے عثمان خان نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان نے 227 رنز کا ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر 3 گیند قبل حاصل کرلیا، پاکستان کی جانب سے حمزہ ظہور نے ناقابل شکست 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔کپتان فرحان یوسف نے 65 رنز بنائے۔
ایک موقع پر پاکستان کی 9 وکٹیں 201 رنز پر گر چکی تھیں لیکن حمزہ ظہور اور نقاب شفیق نے شاندار بلے بازی کرکے پاکستان کو فتح دلادی۔
https://https://x.com/i/status/2004944004014899544
ٹرائی نیشن سیریز کا یہ دوسرا میچ تھا پاکستان اسٹار بیٹر سمیر منہاس سمیت ابتدائی تین کھلاڑی جلدی آوٹ ہو گئے تھے لیکن اس کے بعد پہلے کپتان فرحان یوسف نے ففٹی بنائی اس کے بعد حمزہ ظہور ڈٹ گئے اور میچ جتوا کر واپس آئے.
Comments are closed.