وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان تحریک انصاف کو اگر مگر کے ساتھ مزاکرات کی مشروط پیشکش
فوٹو : فائل
اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان تحریک انصاف کو اگر مگر کے ساتھ مزاکرات کی مشروط پیشکش سامنے آئی ہے شہبازشریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار ہے تو حکومت بھی مذاکرات کے لیے تیار ہے۔
شہبازشریف نے مزاکرات سے قبل ہی کہہ دیا ہے کہ غیر قانونی مطالبات اور بلیک میلنگ کے ساتھ بات نہیں ہو سکتی۔ جو جائز معاملات ہیں، صرف ان کی روشنی میں ڈائیلاگ آگے بڑھ سکتا ہے۔
وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج کل پی ٹی آئی اور ان کے ساتھی ڈائیلاگ کی بات کر رہے ہیں، اگر وہ سنجیدہ ہیں تو حکومتِ پاکستان بھی بات چیت کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں اسمبلی میں بارہا کہہ چکا ہوں کہ اگر پی ٹی آئی سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار ہے تو حکومت بھی مذاکرات کے لیے تیار ہے، غیر قانونی مطالبات اور بلیک میلنگ کے ساتھ بات نہیں ہو سکتی۔ جو جائز معاملات ہیں، صرف ان کی روشنی میں ڈائیلاگ آگے بڑھ سکتا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں میں ہم آہنگی ضروری ہے۔
واضح رہے حکومتی وزرا پہلے ہی عمران خان سے ملاقاتوں کے عمل کو غیر قانونی کہتے ہیں اور کہتے رہے ہیں اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ حکومت قانونی یا غیر قانونی معاملات کا فیصلہ خود ہی کرتی ہے ایسے میں مزاکرات میں بھی اس بات کا امکان ہے کہ پی ٹی آئی جو مطالبات سامنے رکھے وہ غیر قانونی قراردے دیئے جائیں ۔
Comments are closed.