ایشیاکپ کی فاتح ٹیم بھارت کو ناکوں چنے چبوا کر ٹرافی لے کر پاکستان پہنچ گئی، شاندار استقبال
فوٹو : سوشل میڈیا
اسلام آباد : ایشیاکپ کی فاتح ٹیم بھارت کو ناکوں چنے چبوا کر ٹرافی لے کر پاکستان پہنچ گئی، شاندار استقبال کیا گیا، اسلام آباد ایئر پور ٹ کے باہر شائقین کرکٹ نے فاتح ٹیم کا ڈھول کی تھاپ پر رقص کر کے استقبال کیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔
رات سردی کے باوجود شائقین اور متعلقہ حکام استقبال کیلئے ایئرپورٹ پہنچ گئے، قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی،اس موقع پر کھلاڑی بھی ایک بڑا معرکہ مارنے پر بہت پُرجوش تھے۔
فائنل میں روایتی حریف بھارت کو شکست دینے والی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آج وزیراعظم سے ملاقات کریں گے، توقع کی جا رہی فاتح ٹیم کی ملاقات میں بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
گزشتہ روز فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 191 رنز سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا، پاکستان انڈر 19 ایشیا کپ کا ٹائٹل دوسری مرتبہ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔اس سے قبل پاکستان اور بھارت 2012 کے ایونٹ میں مشترکہ طور پر فاتح رہے تھے.
Comments are closed.