بلوچستان لبریشن آرمی دہشتگرد وں کی امریکی فہرست میں شامل
اسلام آباد(ویب ڈیسک)امریکا نے اپنی دہشتگردوں کی فہرست میں بلوچ لبریشن آرمی کا نام شامل کرلیا.
امریکہ کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین فہرست میں جیش العدل کا نام بھی امریکی فہرست میں شامل ہے۔
اس اقدام کے تحت دونوں تنظیمیں امریکا میں دہشتگرد تنظیمیں تصور کی جائیں گی. ان تنظیموں کے تمام تر اثاثہ جات بھی منجمد کئے جائیں گے۔
بی ایل اے کا نام دہشتگردوں کی فہرست میں شامل ہونا پاکستان کی سفارتی سطح پر بڑی کامیابی قرار دی جارہی ہے۔
امریکا کا بی ایل اے کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرنابلوچستان لبریشن آرمی کے دہشتگرد تنظیم ہونے کا ثبوت ہے۔
ادھر پاکستان نے واضح کیاہے کہ بی ایل اے 2006سے پاکستان میں کالعدم فہرست میں شامل ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیاہے پاکستان نے امریکی انتظامیہ کی طرف سے بلوچستان لبریشن آرمی کو گلوبل ٹیررسٹ لسٹ میں ڈالنے کو نوٹ کیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے بی ایل اے حالیہ عرصہ میں ملک میں کئی دہشت گرد حملوں میں ملوث رہی ہے۔
امید ہے کہ امریکہ کی طرف سے دہشت گرد فہرست میں شامل کئے جانے سے بی ایل اے کی کارروائیوں میں کمی ہوگی۔
پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دینے، اس کے آرگنائزرز، فنانسرز اور بیرونی سپانسرز کا بھی احتساب کیا جائے گا اور انصاف کے کٹہرے تک پہنچایا جائے گا۔
Comments are closed.