رواں سال حکومت عوام سے پٹرولیم لیوی کےذریعے 1468 ارب روپے وصول کرے گی

فوٹو : فائل

اسلام آباد : رواں سال حکومت عوام سے پٹرولیم لیوی کےذریعے 1468 ارب روپے وصول کرے گی جبکہ 4 سال کے دوران سالانہ وصولیاں بڑھ کر2212 ارب روپے تک پہنچنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے.

آئی ایم ایف کی رپورٹ میں درج تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال پٹرولیم لیوی کا وصولی کا تخمینہ ایک ہزار 468 ارب روپے ہے ، جس میں سے ساڑھے پانچ ماہ میں حکو مت650 ارب روپےسے زائد وصول کرچکی.

اسی طرح آئندہ مالی سال پٹرولیم لیوی کی وصولی کےلیے1638ارب روپے اورمالی سال2027۔28میں پٹرولیم لیوی کی وصولی کاتخمینہ1787ارب روپے لگایا گیا ہے.

مالی سال 2028۔29میں پٹرولیم لیوی کی وصولی کا1989ارب روپے اور مالی سال2029۔30 میں پٹرولیم لیوی کی وصولی کاتخمینہ2212 ارب روپے لگایا گیا ہے.

روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق پٹرولیم لیوی کی مدمیں مزیداضافی بوجھ کی تیاری جاری ہے کیونکہ آئی ایم ایف کی رپورٹ میں پٹرولیم لیوی کی وصولیوں کے تخمینہ جات سامنےآگئے،رواں مالی سال پٹرولیم لیوی کی وصولی کا تخمینہ 1468 ارب روپے ہے.

Comments are closed.