رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں،لوگوں کو تصاویر دیکھ کرعلم ہوا

رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں،لوگوں کو تصاویر دیکھ کرعلم ہوا

فوٹو : رابی پیرزادہ انسٹاگرام

لاہور : سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں،لوگوں کو تصاویر دیکھ کرعلم ہوا،نکاح کی تصاویرخود رابی پیرزادہ کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئرکی گئی ہیں تاہم اس میں دولہے کی کوئی تصویر شامل نہیں ہے۔

اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں رابی پیرزادہ نے لکھا ہے کہ سادگی کا اپنا ہی مزہ ہے انھوں نے کہا یہ تقریب بھی اچھی تھی جب کہ مہندی کی بار زیادہ اچھی ہوگی۔

 سابق اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنی زندگی کے ایک نئے اور پُرسکون مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔ ایک بڑے تنازع کے بعد روحانی تبدیلی سے گزرنے والی رابی پیرزادہ نے اسلامی طرزِ زندگی کو اپنایا اور اب اپنی زندگی کے ایک اور خوبصورت باب میں داخل ہو چکی ہیں۔

https://

View this post on Instagram

A post shared by Rabi Pirzada (@rabi.fairy)

 رابی پیرزادہ کے نکاح  کی تقریب نہایت سادگی، رازداری اور خاندانی ماحول میں منعقد ہوئی، جس کی چند جھلکیاں انہوں نے خود اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔

رابی پیرزادہ نے اپنے والدین، بھائی اور ماموں کے ساتھ گزارے گئے یادگار لمحات تصاویر کی صورت میں شیئر کیے۔ نکاح کی تقریب کے موقع پر انہوں نے کریم اور سرخ رنگ کے خوبصورت اور سادہ ملبوسات زیب تن کیے، جن میں وہ نہایت باوقار، پُرسکون اور مطمئن دکھائی دیں۔

شیئر کی گئی تصاویر میں خاندانی محبت، سادگی اور روحانی سکون نمایاں نظر آیا۔ سوشل میڈیا پر مداحوں اور چاہنے والوں کی جانب سے رابی پیرزادہ کو نئی زندگی کے آغاز پر دعاؤں اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

سابق گلوکارہ کے نکاح کی تقریب نہایت سادگی اور رازداری کے ساتھ منعقد کی گئی، جس کی جھلکیاں انہوں نے خود اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔

Comments are closed.