بھارت نے پاکستان کی پیش رفت روکنے کے لیے شکست گلے لگالی


اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)  کرکٹ ورلڈکپ کے ایک اہم میچ میں میزبان انگلینڈ نے بھارت کو 31 رنز سے ہرادیا۔بھارت نے پانچ وکٹ ہو نے کے باوجود جیتنے کی کوشش نہیں کی۔

برسٹو سنچری بنانے کے بعد فاتحانہ انداز

آخری آٹھ اوورز میں ہارڈ ہٹر پانڈیا اور ریکارڈ ساز فنشر دھونی وکٹ پر موجود تھے مگر ہدف کے حصول کے لیے کوشش کی بجاہے سنگل ڈبل لیتے رہے۔ یاد رہے انڈیا کی فتح کی صورت میں پاکستان کا راستہ صاف ہو نا تھا بھارت نے پاکستان کو فاہدہ سے روکنے کے لیے ہار گلے لگا لی۔

میچ میں شکست کے بعد بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر سنجے منجریکر نے کمنٹری کے دوران یہ سوال اٹھا یا کہ جب  آپ کے پاس وکٹیں موجود تھیں تو جیت کی کوشش کیوں نہیں کی گہی؟

انگلینڈ کے 338 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 306 رنز بناہے۔

برمنگھم کے ایجبیسٹن گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں انگلش ٹیم کے کپتان اوئن مورگن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو جیسن روئے اور جونی بیئراسٹو نے اننگز کا دھواں دھار آغاز کیا۔

دونوں اوپنرز نے ابتداء سے ہی جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور پہلی وکٹ پر 160 رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔

جیسن روئے 66 رنز بنا کرکلدیپ یادیو کا شکار بنے جس کے بعد 205 کے مجموعے پر  جونی بیئراسٹو بھی 111 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، 109 گیندوں پر مشتمل اننگز میں انہوں نے 6 چھکے اور 10 چوکے لگائے۔

کپتان اوئن مورگن کے آؤٹ ہونے کے بعد جوئے روٹ اور اسٹوکس نے شاندار کھیل پیش کیا جس کی بدولت انگلش ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 337 رنز بنائے۔

میزبان انگلینڈ کی جانب سے جونی بیئراسٹو 111، بین اسٹوکس 79 اور جیسن روئے 66 رنز بناکر نمایاں رہے۔بھارت کے محمد شامی نے 5، بھمرا اور کلدیپ یادیو نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ کے 338 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی اننگز کا آغاز روہت شرما اور کے ایل راہول نے کیا تاہم ابتداء میں ہی کے ایل راہول بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور روہت شرما نے دوسری وکٹ پر 138 رنز کی شراکت قائم کی تاہم ویرات کوہلی 66 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

بھارتی کپتان نے میگا ایونٹ میں مسلسل 5 ویں بار نصف سنچری بنائی اور ان کی اننگز میں 7 چوکے شامل تھے۔

روہت شرما نے 109 گیندوں پر 102 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، رشبھ پنت بھی 32 رنز بناکر پلنکٹ کی گیند پر ووکس کو کیچ تھما بیٹھے۔

ہاردک پانڈیا اور ایم ایس دھونی نے جارحانہ کی بجاہے کنٹرولڈ اننگز کھیلیں اسی لیے بھارت مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 306 رنز بناسکا اور  31 رنز سے ہار گیا کوشش کی جاتی تو بھارت آسانی سے جیتا جا سکتا تھا۔

بھارت کی جانب سے روہت شرما 102، ویرات کوہلی 66 اور ہارد پانڈیا 45 رنز بناکر نمایاں رہے۔ انگلش ٹیم کے لیام پلنکٹ نے 3 اور کرس ووکس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ کے جونی بیئراسٹو کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

پوائنٹس ٹیبل پر بھارتی ٹیم 11 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور اس کے اب بھی 2 میچز باقی ہیں، بھارت کو سیمی فائنل میں جگہ پکی کرنے کے لیے ایک کامیابی درکار ہے۔

انگلش ٹیم 8 میچز میں سے 5 جیت کر 10 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے اور سیمی فائنل میں رسائی کے لیے اسے اپنا ایک میچ جیتنا ہوگا۔

پاکستان کی سیمی فائنل میں جگہ بنانے کا دار و مدار انگلینڈ کی ایک شکست اور بنگلادیش کے خلاف میچ میں کامیابی پر منحصر ہے۔

Comments are closed.