پاک آرمی اورچین کی پیپلزلبریشن آرمی نے مشترکہ فوجی مشق وارئیرنائن کا آغاز

فوٹو : آئی ایس پی آر

راولپنڈی : پاک آرمی اورچین کی پیپلزلبریشن آرمی نے مشترکہ فوجی مشق وارئیرنائن کا آغاز ہو گیا ہے ۔ یہ مشق پاک چین سالانہ انسدادِ دہشتگردی تعاون کا نواں ایڈیشن ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شراکت داری کی مضبوط روایت کا تسلسل ہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق مشق کا آغازآج نیشنل کاؤنٹرٹیررازم سینٹرپبی میں ہوا، جہاں دونوں ممالک کے سینئرعسکری حکام نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ منگلا کورکے کمانڈرسمیت چین کی ویسٹرن تھیٹرکمانڈ کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف میجر جنرل بیان شیاؤمِنگ بھی تقریب میں موجود تھے۔

اس سال وارئیرنائن کا بنیادی فوکس کاؤنٹر ٹیررازم آپریشنز ہے، جس کا مقصدپاک چین افواج کے درمیان انٹرآپریبلٹی میں اضافہ, جدید جنگی مہارتوں کو نکھارنا،پروفیشنل اسکلز کی بہتری اورانسدادِ دہشت گردی سے متعلق بہترین طریقہ کار کا تبادلہ ہے.

پاکستان اورچین کے درمیان دفاعی تعاون باہمی اعتماد پر مبنی دہائیوں پر محیط اسٹریٹجک شراکت داری کا حصہ ہے۔ مشترکہ مشق وارئیرنائن دونوں ممالک کے مضبوط ملٹری ٹو ملٹری تعلقات اور خطے میں امن و استحکام کے مشترکہ عزم کی واضح مثال ہے۔

مشق آئندہ دنوں میں مختلف کاؤنٹر ٹیررازم ڈرلز اور مربوط آپریشنز پر مشتمل ہوگی، جن کا مقصد دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید تقویت دینا ہے۔

Comments are closed.