پاکستان تحریک انصاف نے 27 ویں ترمیم کو آئین کی روح کے خلاف قرار دیدیا
فوٹو : اسکرین شاٹ
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے 27 ویں ترمیم کو آئین کی روح کے خلاف قرار دیدیا،چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ستائیسویں آئینی ترمیم آئین کی روح کے خلاف ہے، اس سے وفاق کو خطرہ ہے، ہم اپنا رسپانس پارلیمنٹ میں دیں گے۔
بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئینی ترمیم اس طریقے سے نہیں ہوتی، نہ ہمارےساتھ کوئی رابطہ ہوانہ 27 ویں ترمیم کا مسودہ شیئر ہوا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم آئین کی روح کے مخالف ہے ، اس آئینی ترمیم سے قوم کو مزید تقسیم نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے پاس 56 ہزار کیسز زیر التوا ہیں، کہاں گئے وہ سینئر ججز جنہوں نے یہ کیسز نمٹانے تھے، بانی پی ٹی آئی جیل میں بیٹھ کر کہہ رہا ہے کہ عوام کی خاطر جیل میں بیٹھا ہوں، بانی پی ٹی آئی آئین وقانون کی بالادستی کیلئے جیل میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم سے وفاق کو خطرہ ہے، حکومت وفاق کا اسٹرکچرخطرے میں ڈالنا چاہتی ہے، صوبے انتظارکررہے ہیں کہ 11واں این ایف سی ایوارڈ کب آئے گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بعض لوگوں کو زیادہ اختیار دینا وفاق کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہوگا، 27ویں ترمیم سے این ایف سی میں صوبوں کاشیئرکم کرنے کا پلان ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس آئین میں ترمیم کاکوئی اخلاقی جواز نہیں، دنیابھر میں آئین میں ترامیم اتفاق رائے سے کی جاتی ہیں۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ 27ویں آئینی ترمیم لانا قوم کو تقسیم کرنے کے مترادف ہے، حکومت مہربانی کرکے اپنی مدت کے دن پورے کرے۔
Comments are closed.