افغان ترجمان کے گمراہ کن بیانات مسترد،وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزارت اطلاعات کا دوٹوک ردعمل

افغان ترجمان کے گمراہ کن بیانات مسترد،وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزارت اطلاعات کا دوٹوک ردعمل
52 / 100 SEO Score

فوٹو : فائل

اسلام آباد: افغانستان سے متعلق ایک بار پھر وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزارتِ اطلاعات کی جانب سے واضح ردعمل سامنے آیا ہے، جبکہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اس معاملے پر بدستور خاموش ہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان حکومت کے ترجمان کے گمراہ کن اور اشتعال انگیز بیانات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو طالبان حکومت کے عزائم اور طرزِ عمل پر کسی قسم کا کوئی دھوکا نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس  پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان سے متعلق پاکستان کی سیکیورٹی پالیسیوں پر مکمل اتفاقِ رائے موجود ہے۔

ان کے مطابق افغان طالبان بھارت کی سرپرستی میں دہشت گردی کو سہارا دے رہے ہیں، اور پاکستانی عوام بالخصوص خیبرپختونخوا کے لوگ اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہیں۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ افغان طالبان کی غیر نمائندہ حکومت خود اندرونی اختلافات کا شکار ہے، جو چار برس سے اقتدار میں ہونے کے باوجود عالمی برادری سے کیے گئے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی ہے۔

دوسری جانب وزارتِ اطلاعات نے بھی افغان ترجمان کے گمراہ کن بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

وزارت کے مطابق پاکستان نے مذاکرات کے دوران افغان سرزمین پر موجود دہشت گردوں کی گرفتاری کا واضح مطالبہ کیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مؤقف میں کوئی ابہام نہیں، اور افغان حکومت کے بے بنیاد دعووں سے حقائق تبدیل نہیں ہوسکتے۔

واضح رہے افغانستان کے ساتھ کشیدگی اور مزاکرات کے بعد بھی وزیرخارجہ اور فارن آفس کی بجائے پاکستان کے وزیردفاع اور وزیراطلاعت کا ردعمل سامنے آرہاہے حالانکہ خارجہ امور کی وزارت اسحاق ڈار کے پاس ہے۔

افغان ترجمان کے گمراہ کن بیانات مسترد،وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزارت اطلاعات کا دوٹوک ردعمل

Comments are closed.