پاکستان اور افغانستان نے جنگ بندی قائم رکھنے پر اتفاق کر لیا ہے، ترکیہ وزارت خارجہ

Pakistan and Afghanistan flags together relations textile cloth, fabric texture
58 / 100 SEO Score

فوٹو : فائل

استنبول : پاکستان اور افغانستان نے جنگ بندی قائم رکھنے پر اتفاق کر لیا ہے، ترکیہ وزارت خارجہ کی طرف سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، دونوں ممالک نے استنبول میں 6 نومبر سے امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے اور اس موقع تک جنگ بندی قائم رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

وزارتِ خارجہ نے جمعرات کو جاری بیان میں کہا: "تمام متعلقہ فریقین نے جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔  اس کے نفاذ کے طریقہ کار کا جائزہ لیا جائے گا اور حتمی فیصلہ 6 نومبر 2025 کو استنبول میں منعقد ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا جائے گا۔”

روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق افغان اور پاکستانی حکام کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات کئی روز جاری رہے، جن کی ثالثی انقرہ اور دوحہ نے کی۔ 

مذاکرات کے اختتام پر دونوں جانب نے اتفاق کیا کہ گفتگو کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، یہ بات افغانستان کے عبوری انتظامیہ کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے

پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات پر ترکیہ کی وزارت خارجہ نے مشترکا اعلامیہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ترکیہ اور قطر کی ثالثی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان 25 سے 30 اکتوبر تک استنبول میں مذاکرات ہوئے۔

یہ مذاکرات دوحہ میں 18 اور 19 اکتوبر کو طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کو مضبوط بنانے کے لیے منعقد کیے گئے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فریقین نے جنگ بندی کے تسلسل پر اتفاق کیا ہے ، جنگ بندی کے نفاذ کے قواعد و ضوابط 6 نومبر سے استنبول میں ہونے والے مذاکرات میں طے کیے جائیں گے۔

فریقین نے جنگ بندی پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے نگرانی اور تصدیق کا ایک مشترکہ نظام تشکیل دینے پر بھی اتفاق کیا ہے جو کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ دار فریق پر جرمانہ عائد کرنے کا اختیار رکھے گا۔

https://

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ثالث ممالک ترکی اور قطر نے دونوں فریقوں کے مثبت کردار کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ وہ خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنے تعاون کو جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل دونوں ممالک کی سرحد پر ہونے والی ہلاکت خیز جھڑپوں کے بعد، 19 اکتوبر کو اسلام آباد اور کابل کے درمیان مذاکرات دوحہ میں منعقد ہوئے تھے۔ قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں یہ بات چیت ایک جنگ بندی کے نفاذ پر متفق ہوئی.

اس سے قبل مزاکرات ناکام ہونے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم میزبان ترکیہ کی خواہش پر یہ مزاکرات جاری رکھنے پر پاکستان نے آمادگی ظاہر کی. 

Comments are closed.