پیپلزپارٹی اور ن لیگ آزاد کشمیر میں پھر سیم پیج پر ، حکومت اور اپوزیشن دونوں پاس رکھیں گے

پیپلزپارٹی اور ن لیگ آزاد کشمیر میں پھر سیم پیج پر ، حکومت اور اپوزیشن دونوں پاس رکھیں گے
54 / 100 SEO Score

فوٹو : سوشل میڈیا 

اسلام آباد : پیپلزپارٹی اور ن لیگ آزاد کشمیر میں پھر سیم پیج پر ، حکومت اور اپوزیشن دونوں پاس رکھیں گے، مسلم لیگ نون انوارالحق کی حکومت گرانے میں پیپلز پارٹی کی مدد کرنے کے بعد اپوزیشن میں جا بیٹھے گی.

دونوں جماعتوں میں طے شدہ انڈرسٹینڈنگ کے مطابق حکومت پیپلزپارٹی سنبھالے گی اور اپوزیشن کی نشستوں پر مسلم لیگ نون بیٹھے گی تاکہ اپوزیشن لیڈر بھی کوئی اور نہ بنے.

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے رہنماؤں نے ایک مشترکہ اجلاس کے بعد پیپلزپارٹی کے آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کا اعلان کیا، میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ نے کہا تحریک عدم اعتماد میں پی پی پی کا ساتھ دیں گے پھر اپوزیشن میں بیٹھ جائیں گے.

دوسری طرف پیپلزپارٹی انوارالحق کی ہی کابینہ کے وزراء کو ساتھ ملانے کے بعد صرف مائنس انوارالحق کے بعد انہی کی ٹیم کے ساتھ اپوزیشن جماعت کی مدد سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائیں گے.

ملاقات کے بعد وفاقی وزیر احسن اقبال، رانا ثنااللہ ، قمرزمان کائرہ اور راجہ پرویز اشرف نے آزاد کے حوالے سے میڈیا کو فیصلے سے آگاہ کیا.

صحافیوں کے سوال کے باوجود وزیراعظم کے نام کے بارے میں نہیں بتایا گیا، اس کا اعلان بھی کل کر دیا جائے گا.راجہ پرویز اشرف نے واضح کیا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے کئے گئے معاہدہ کی پاستداری کی جائے گی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ن لیگ آزاد کشمیر حکومت کا حصہ نہیں ہوگی۔موجودہ مدت پوری ہونے کے بعد آزاد کشمیر میں فری اینڈ فیئر الیکشن ہوں گے۔

وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں آزاد کشمیر کا موجودہ سیٹ اپ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام رہا ہے۔

احسن اقبال نے بتایا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں تحریک عدم اعتماد پر اتفاق ہوا ہے، مسلم لیگ ن حکومت کا حصہ نہیں بنے گی، اپوزیشن میں بیٹھے گی۔

احسن اقبال نے کہا کہ اگر پیپلزپارٹی کو آزاد کشمیر میں اکثریت حاصل ہوئی تو وہ حکومت بنائے گی۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ موجودہ آزاد کشمیر کی حکومت مسائل حل کرنے کے بجائے مسائل پیدا کرنے کا سبب بن گئی۔

قمرزمان کائرہ نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کا فیصلہ ہےکہ یہ آزاد کشمیر میں اپوزیشن میں بیٹھیں گے، آزاد کشمیر میں سیاسی استحکام لانا ہے،مسائل کا حل نکالنا ہے۔

صدر آصد علی زرداری سے ایوان صدر اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے وفد کی ملاقات شروع

مسلم لیگ ن کے وفد میں وفاقی وزیر احسن اقبال، رثنااللہ اور امیر مقام شریک تھےچیئر میں پیپلز پارٹی بلاول بھٹو بھی ملاقات میں شریک ہوئے.

نیئر حسین بخاری، صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یاسین اور فیصل ممتاز راٹھور بھی ملاقات میں شریک ہیں

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے جانب سے تشکیل کردہ مزاکراتی کمیٹی انڈرسٹینڈنگ کو فائنل ٹچ دینےکیلئے ایوان صدر پہنچی تھی.

Comments are closed.