بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس سے پاکستان کے جنرل ساحر شمشاد کی ملاقات

52 / 100 SEO Score

فوٹو : سوشل میڈیا

راولپنڈی : بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس سے پاکستان کے جنرل ساحر شمشاد کی ملاقات ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے دورہ بنگلہ دیش کے دوران بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر کے علاوہ عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں.

آئی ایس پی آر کے مطابق بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد نظم الحسن، چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل حسن محمود خان اور بنگلہ دیش کی مسلح افواج کے پرنسپل سٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن سے بھی ملاقاتیں ہوئیں.

آئی ایس پی آر کے مطابق ان الگ الگ ملاقاتوں کے دوران دونوں فریقوں نے بدلتے ہوئی عالمی اور علاقائی صورتحال اور سیکیورٹی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ دفاعی اور سیکورٹی تعاون کو مضبوط بنانے کی کی ضرورت پر زور دیاگیا.

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بنگلہ دیش کے ساتھ اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور مساوات اور باہمی احترام کی بنیاد پر ان تعلقات کو مزید وسعت دینے کے مشترکہ عزم کو اجاگر کیا.

دونوں اطراف سے دفاعی اور سیکورٹی تعاون کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا، اور فوجی رابطوں کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے سکول آف انفینٹری اینڈ ٹیکٹکس، سلہٹ کا بھی دورہ کیا اور فیکلٹی اور طلباء سے بات چیت کی.

دورے کے دوران بنگلہ دیش کی سول ملٹری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کے اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی کامیابیوں اور قربانیوں کو سراہا.

قبل ازیں سینا کنجو پہنچنے پر ایک چاق و چوبند فوجی دستے نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو ‘گارڈ آف آنر’ پیش کیا ،جس کے بعد انہوں نے شیکھا انیربن پر پھول رکھے.

Comments are closed.