پاکستان اور افغانستان کے درمیان چند دن کی کشیدگی کے بعد ٹرانزٹ ٹریڈ بحال، کرکٹ رابطے منقطع
فوٹو : فائل
چمن : پاکستان اور افغانستان کے درمیان چند دن کی کشیدگی کے بعد ٹرانزٹ ٹریڈ بحال، کرکٹ رابطے منقطع رہیں گے،یہ پیش رفت قطرمیں پاک افغان امن معاہدے کے بعد سامنے آئی ہے.
دونوں ممالک کے مابین معاہدے کے تحت چمن کے مقام پر پاک افغان سرحد کو جزوی طورپر کھول دیا گیا ہے ۔مقامی ذرائع کے مطابق افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی خالی گاڑیوں اور ٹرکوں کو افغانستان سے پاکستان میں داخلے کی اجازت مل گئی.
پیدل چلنے والوں کو تاحال سرحد پار کرنے کی اجازت نہیں ملی ۔افغان ڈرائیورز کے لیے پاسپورٹ اور ویزا لازمی قرار دیا گیا ہے.
اس حوالے سے مقامی ذرائع کے مطابق گاڑیوں کی بڑی تعداد چمن کے مقام پر پاکستان میں داخل ہو رہی ہے‘ پاکستان سے افغانستان بھیجے جانے والے مہاجرین کو بھی سرحد پار بھیجا گیا ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق صدرانجمن تاجران چمن محمد صادق نے بتایا کہ یہ اجازت عارضی طورپر دی گئی ہے،صباح نیوز کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان اسپین بولدک بارڈر کراسنگ دوبارہ کھول دی گئی ہے.
میڈیا رپورٹ کے مطابق فی الحال سرحد صرف تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھولی گئی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چند حساس معاملات کے باعث عام شہریوں کی پیدل آمدورفت کی اجازت تاحال نہیں دی گئی۔
تاہم جزوی پیش رفت کے باوجود پاکستان اور افغانستان کے درمیان کرکٹ رابطے منقطع ہی ہیں خاص کر افغانستان کی جانب سے پاکستان کے ساتھ سیریز سے دستبرداری کے اعلان کے بعد یہ ربطے فوری بحال ہونے کا امکان نہیں ہے.
Comments are closed.