خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل، کئی وزراء اور معاونین کے قلمدان تبدیل

55 / 100 SEO Score

فوٹو : فائل 

پشاور: خیبرپختونخوا کابینہ میں اہم ردوبدل کیا گیا ہے اور مختلف وزراء و معاونین کے محکموں میں تبدیلیوں کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی ڈاکٹر امجد کو صوبائی وزیر بنایا گیا ہے۔ صوبائی وزیر پختون یار کو محکمہ کھیل کا قلمدان دے دیا گیا ہے جبکہ صوبائی وزیر سپورٹس فخر جہاں کو پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا محکمہ تفویض کیا گیا۔

باجوڑ سے منتخب ایم پی اے حمیدالرحمان کو وزیراعلیٰ کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔ فیصل ترکئی کا قلمدان ارباب عاصم کو دے دیا گیا ہے اور انہیں معاون خصوصی برائے ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن تعینات کیا گیا ہے۔

مزید براں صوبائی وزیر خلیق الرحمان کو محکمہ صحت کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے جبکہ مشیر صحت احتشام علی کو محکمہ ایکسائز کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ اسی طرح صوبائی وزیر فضل شکور کو محکمہ سیاحت کا قلمدان حوالے کردیا گیا ہے۔

کابینہ میں اس ردوبدل کے بعد مختلف محکموں کی کارکردگی بہتر بنانے اور گورننس کو مؤثر بنانے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل، کئی وزراء اور معاونین کے قلمدان تبدیل

Comments are closed.