پاکستان کو فائنل کھیلنے کےلئےسری لنکا اوربنگلہ دیش سےہرصورت جیتنا ہوگا
فوٹو : فائل
اسلام آباد : ایشیا کپ سپر فور کے پہلے میچ میں بھارت سے 6 وکٹوں سے شکست کے بعد پاکستان کو کل سری لنکا کے علاوہ ائٓندہ میچ میں بنگلہ دیش سے بھی ہرصورت جیت درکار ہے جس کے بعد ہی فائنل تک رسائی ممکن ہو سکے گی۔
گزشتہ روز سپرفورکے میچ میں پاکستان نے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے جس میں صاحبزادہ فرہان55 رنز کے ساتھ ٹاپ سکور تھے۔
بھارت نے مطلوبہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ، ابھیشک شرما نے 39 بالز پر 76 رنز بنائے اور یو انڈیا نے پاکستان کے خلاف ایونٹ میں لگا تاردوسرا میچ جیتا۔
پاکستان نے اس میچ میں 10 اوورمیں 92 رنز بنا لئے تھے تاہم اس کے بعد آنے والے بیٹرز محمد نواز،کپتان سلمان علی آغا اور حسین طعلت نے سست رفتار بیٹنگ کی اور40 بالز کے بعد پہلی باونڈری لگی۔
اس سست رفتاربیٹنگ کی وجہ سے پاکستان جو پہلے 200 ہدف تک پہنچتا دکھائی دے رہا تھا وہ فہیم اشرف کے 8 بالز پر 20 رنزبنانے کی بدولت 171رنز تک پہنچا۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایشیا کپ 2025 کے سپرفور کا دوسرا میچ کل کھیلا جائے گا جو کہ دونوں ٹیموں کےلئے اہمیت کا حامل ہے کیونکہ دونوں ٹیمیں اپنا پہلا پہلا میچ ہارچکی ہیں، سری لنکا کو بنگلہ دیش نے شکست دی تھی۔
پاکستان کو فائنل کھیلنے کےلئےسری لنکا اوربنگلہ دیش سےہرصورت جیتنا ہوگا
Comments are closed.