آج کے میچ میں یہ ٹیم یہ بیٹنگ آرڈر مفید رہے گا

52 / 100 SEO Score

فوٹو : فائل

دبئی : ایشیا کپ سپر فور کے آج کے میچ میں یہ ٹیم یہ بیٹنگ آرڈر مفید رہے گا، روایتی حریف ایشیا کپ سپر فور میں آج پھر مد مقابل ہوں گے، پاکستان ٹیم پر آج کا میچ جیتنے کیلئے زیادہ دباو ہے.

آج بھارت کیخلاف اوپننگ فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان کو کرنی چاہیے،تیسرے نمبر پر حارث نواز اور چوتھے پر صائم ایوب ، حارث نواز نے حالیہ عرصہ میں تیسرے اور چوتھے نمبر پر اچھی پرفارمنس دی ہے.

فخر زمان کے تجربہ کا شروع میں فائدہ ہوگا جب کہ آوٹ آف فارم صائم ایوب کو چوتھے نمبر پر آنے سے کم دباو میں بہتر نتائج کی امید ہے، پانچویں نمبر پر محمد نواز جب کپتان سلمان علی آغا کا چھٹا نمبر مستقل ہونا چاہیے.

سلمان علی آغا اپنے ہی دئیے سٹرائیک ریٹ بیانات کی وجہ سے پھنسے ہوئے ہیں اور تیز کھیلنے کی کوشش میں ہر بار وکٹ گنوا بیٹھتے ہیں چھٹے نمبر پر دباؤ کم اور تیز کھیلنے کیلئے ماحول سازگار ہو جاتا ہے اور ایک ذمہ دار بیٹر پیچھے ہونا ضروری ہے.

اس کے بعد آل راونڈرز فہیم اشرف ،پھر شاہین شاہ اور باولر، محمد حارث کو ریسٹ دینا چاہیے اور کیپنگ کی ذمہ داری صاحبزادہ فرحان کو دی جائے، کیونکہ حالیہ میچز میں حارث چل نہیں رہے اور ٹیم کو مزید دباو کا شکار کر دیتے ہیں.

بھارت کے ساتھ گزشتہ گروپ میچ کے بعد سامنے آنے والے "ہینڈ شیک تنازع” کے بعد یہ میچ مزید توجہ کا مرکز بن گیا ہے اور پاکستان کی بیٹنگ فیل اور خاص ڈاٹ بالز سے ٹیم انتظامیہ بھی پریشان ہے.

عاقب جاوید اور کوچ مائیک ہیسن کی جانب سے بیٹنگ میں تسلسل کی بجائے سٹرائیک ریٹ کے فارمولا کو مسلط کرنے سے ٹیم کی کارکردگی بری طرح متاثر ہوئی ہے اور بیٹرز چھوٹی ٹیموں کیخلاف بھی جدوجہد کرتے دکھائی دئیے.

ایشیا کپ میں اب تک کپتان سلمان علی آغا ، صاحبزادہ فرحان ، صائم ایوب، محمد حارث اور حارث نواز مکمل ناکام ثابت ہوئے ہیں جبکہ بڑے شارٹس کی کو شش میں ڈاٹس بالز نے نئی مشکل کھڑی کردی.

ٹیم انتظامیہ کی طرف سے آج بھارت کے خلاف میچ میں نئی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترنے اور جیتنے کی کوشش کرنے کا عزم کا انحصار بیٹنگ آرڈر پہ ہے حارث نواز ون ڈاون اور کپتان کا چھٹے نمبر پر کی حکمت عملی کارگر ہو سکتی ہے.

Comments are closed.