ایشیا کپ سپر فور،آج پھر ہو گا پاک بھارت ٹاکرا، بنگلہ دیش نے سری لنکا کو ہرا دیا

52 / 100 SEO Score

فوٹو : فائل

دبئی : ایشیا کپ سپر فور،آج پھر ہو گا پاک بھارت ٹاکرا، بنگلہ دیش نے سری لنکا کو ہرا دیا، روایتی حریف ایشیا کپ سپر فور میں آج پھر مد مقابل ہوں گے، پاکستان ٹیم پر آج کا میچ جیتنے کیلئے زیادہ دباو ہے.

پاکستان نے کسی مزید تنازعہ سے بچنے اور سلمان علی آغا کو میڈیا کے مشکل سوالات سے بچانے کیلئے آج شیڈول دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے انتہائی اہم میچ سے قبل طے شدہ پریس کانفرنس منسوخ کر دی ہے۔

ٹیم منیجمنٹ کی جانب سے اس فیصلے کی تصدیق کی گئی ہے اور ایشیا کپ کی انتظامیہ نے بھی باضابطہ طور پر پریس کانفرنس منسوخ کرنے کی تصدیق کردی ہے.

بھارت کے ساتھ گزشتہ گروپ میچ کے بعد سامنے آنے والے "ہینڈ شیک تنازع” کے بعد یہ میچ مزید توجہ کا مرکز بن گیا ہے اور پاکستان کی بیٹنگ فیل اور خاص ڈاٹ بالز سے ٹیم انتظامیہ بھی پریشان ہے.

عاقب جاوید اور کوچ مائیک ہیسن کی جانب سے بیٹنگ میں تسلسل کی بجائے سٹرائیک ریٹ کے فارمولا کو مسلط کرنے سے ٹیم کی کارکردگی بری طرح متاثر ہوئی ہے اور بیٹرز چھوٹی ٹیموں کیخلاف بھی جدوجہد کرتے دکھائی دئیے.

ایشیا کپ میں اب تک کپتان سلمان علی آغا ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، محمد حارث اور حارث نواز مکمل ناکام ثابت ہوئے ہیں جبکہ بڑے شارٹس کی کو شش میں ڈاٹس بالز نے نئی مشکل کھڑی کردی.

ٹیم انتظامیہ کی طرف سے آج بھارت کے خلاف میچ میں نئی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترنے اور جیتنے کی کوشش کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے تاہم نتیجہ کارکردگی پر ہی منحصر ہے.

سپر فور کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی، پہلے کھیلتے ہوئے سری لنکا نے 268 رنز بنائے تھے جو بنگلہ دیش نے میچ کی سیکنڈ لاسٹ بال پر پورے کر لئے، اوپنر سیف حسن نے ففٹی بنائی اور ہوراڈائے نے بھی شاندار بیٹنگ کی. 

Comments are closed.