بھارتی کرکٹ ٹیم نے انڈینزشہریوں ارکان اسمبلی کے مطالبہ کا جواب کیسے دیا؟
فوٹو : فائل
دبئی : بھارتی کرکٹ ٹیم نے انڈینزشہریوں ارکان اسمبلی کے مطالبہ کا جواب کیسے دیا؟ ایشیا کپ میں پاکستان کے بائیکاٹ کے مطالبات پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ ریان ٹین نے لب کشائی کی ہے۔
آج دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج میچ کھیلا جائے گا، جہاں روایتی حریف آمنے سامنے ہوں گے۔ اس موقع پر سوشل میڈیا پر بھارتی مداحوں کی سخت تنقید اور بائیکاٹ کے مطالبات سامنے آنے پر ٹیم کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔
نیوز 18 کی رپورٹ کے مطابق نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والے بھارتی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ ریان ٹین نے کہا کہ کھلاڑی عوام کے جذبات کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔
یہ ایک حساس معاملہ ہے، جس پر ٹیم میٹنگز میں بات چیت بھی کی گئی ہے۔ تاہم کھلاڑی یہاں صرف کرکٹ کھیلنے آئے ہیں اور ہم حکومتی ہدایات کے مطابق فیصلے کر رہے ہیں۔
ریان ٹین نے مزید بتایا کہ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے واضح ہدایت دی ہے کہ کھلاڑیوں کو کھیل پر فوکس رکھنا چاہیے اور وہ تمام فیصلے کرنے والے ادارے بی سی سی آئی اور بھارتی حکومت ہیں۔
کھلاڑیوں کو ایسی چیزوں پر توجہ نہیں دینی چاہیے جو ان کے اختیار میں نہیں ہیں۔
واضح رہے حالیہ پاک بھارت جنگ میں جانی مالی نقصان کے بعد بھارتی شہریوں کے ساتھ ارکان اسمبلی بھی پاکستان کے ساتھ کرکٹ میچ کھیلنے پر ناخوش ہیں اور مطالبہ کررہے ہیں کہ پاکستان کے ساتھ کرکٹ میچ نہ کھیلا جائے۔
Comments are closed.