پاک بھارت جنگ کے بعد میدان میں آج ہوگی کرکٹ مڈبھیڑ، بھارتیوں کی مخالفت مسترد،میدان سج گیا۔

پاک بھارت جنگ کے بعد میدان میں آج ہوگی کرکٹ مڈبھیڑ، بھارتیوں کی مخالفت مسترد،میدان سج گیا۔
54 / 100 SEO Score

فوٹو : سوشل میڈیا

دبئی : ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اور ہائی وولٹیج مقابلہ آج دبئی میں کھیلا جائے گا، جہاں پاکستان اور بھارت ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔۔

یہ چھ ماہ کے اندر دوسرا موقع ہے جب پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گے۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کا مقابلہ چیمپئنز ٹرافی میں ہوا تھا۔

حالیہ کارکردگی کے تناظر میں دونوں ٹیمیں بھرپور فارم میں ہیں۔ بھارت نے ایشیا کپ میں متحدہ عرب امارات کو 9 وکٹوں سے شکست دی، جبکہ پاکستان افغانستان اور یو اے ای کو ہرا کر سہ ملکی سیریز اپنے نام کر چکا ہے۔

میچ دبئی کے گرم موسم میں کھیلا جائے گا۔ دن کے وقت درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہتا ہے لیکن میچ کے دوران سورج غروب ہونے کے بعد یہ 33 ڈگری تک گر جائے گا۔

ایشیا کپ کے ریکارڈ پر نظر ڈالیں تو بھارت کو واضح برتری حاصل ہے۔ دونوں کے درمیان اب تک 19 میچز کھیلے گئے، جن میں سے بھارت نے 10 اور پاکستان نے 6 میں کامیابی حاصل کی۔

پاکستان نے ایشیا کپ میں بھارت کو آخری بار 2022 میں شکست دی تھی۔ مجموعی طور پر بھارت 8 بار ایشیا کپ کا چیمپئن رہ چکا ہے جبکہ پاکستان نے یہ اعزاز صرف 2 مرتبہ حاصل کیا ہے۔

میچ سے قبل پاکستانی ٹیم نے پریکٹس کے بجائے آرام کو ترجیح دی، جبکہ بھارتی ٹیم نے بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔ دوسری جانب پاکستانی شائقین کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ٹیم سے بڑے مقابلے میں شاندار کارکردگی کی توقع رکھتے ہیں۔

دونوں روایتی حریف شام 7 بجکر 30 منٹ پر گروپ اے کے میچ میں ٹکرائیں گے، بھارتیوں کے میچ روکنے کے مطالبات کے باوجود دبئی میں میدان سج گیا۔

پاک بھارت جنگ کے بعد میدان میں آج ہوگی کرکٹ مڈبھیڑ، بھارتیوں کی مخالفت مسترد،میدان سج گیا۔

Comments are closed.