بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کی ٹرولنگ نے ثابت کردیا بھارت بڑا ملک اور سوچ چھوٹی ہے
فوٹو : سوشل میڈیا
اسلام آباد : بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کی ٹرولنگ نے ثابت کردیا بھارت بڑا ملک اور سوچ چھوٹی ہے،ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ہاتھ ملانے پر بھارت میں سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔
سوشل میڈیا پر سوریا کماریادیو کے خلاف طرح طرح کے بیانات دیئے جارہے ہیں، ایک انٹرنیشنل ٹیم کا کپتان ہے ایک بڑے ایونٹ میں آیا ہے تو ظاہرہے لوگوں سے ملے گا۔
انڈین سپورٹس اینکر جو بظاہربڑے صحافی بنے پھرتے ہیں بھی چھوٹی سوچ کے مالک ہیں سرشانت ، وکرانت گپتا ایسے لوگ بھی یہ تبصرے کررہے ہیں کہ پہلے پاکستانی کپتان نے مصافحہ کےلئے ہاتھ آگے بڑھایا ہے اس لئے انڈین کپتان نے ہاتھ ملایا ہے۔
پاکستانی شائقین کرکٹ اور لوگ اس حوالے سے خاصے وسیع القلب ہیں اورسلمان علی آغا کس سے ملا کیسے ملا کسی کو کوئی غرض نہیں ، ظاہر وہ ایک بژے سپورٹس ایونٹ میں گیا ہے کسی جنگ میں تو نہیں گیا کہ ایسی دقیانوسی باتیں کی جائیں جو تنگ نظر بھارتی کررہےہیں۔
جہاں جنگ تھی وہاں پاکستان نے اپنی طاقت اور مہارت دکھا دی تھی جہاں امن کے پرچار کےلئے میدان سجا ہے تو پھر اسے امن کے فروغ کا ہی ذریعہ ہونا چایئے، اگر انڈینز کو اتنا ہی وہم تھا تو ٹم ہی نہ بھیجتے ایشیا کپ کابائیکاٹ کردیتے ۔
ایشیا کپ کی ٹرافی کی رونمائی کے موقع پر سوریا کمار یادیو نے صدر اے سی سی محسن نقوی سے ہاتھ ملایا تھا جس کے بعد بھارتی کپتان سخت تنقید کی ضد میں آگئے ہیں۔
بھارتی میڈیا نے محسن نقوی سے سوریا کمار یادیو کے ہاتھ ملانے کی شہ سرخیاں لگائیں تو دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین بھی بھارتی کپتان کوکڑی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
https://https://x.com/Rajiv1841/status/1965350954741682276
سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا کہ بھارتی کپتان کا پاکستان کے وزیر داخلہ سے ہاتھ ملانا بے شرمی کی انتہا ہے۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ بھارتی کپتان محسن نقوی سے ہاتھ ملا رہے ہیں جنہوں نے آپریشن سندور کے بعد بھارت کو دھمکی دی تھی۔
اس کے ساتھ ہی صارف نے مزید لکھا کہ پتا نہیں یہ لوگ شیشے میں اپنے چہرے کیسے دیکھتے ہیں۔
Comments are closed.