وزیراعظم سے امریکی کمپنیوں کی ملاقات، 500 ملین ڈالرمعدنیات اور لاجسٹک منصوبوں کےمعاہدے

وزیراعظم سے امریکی کمپنیوں کی ملاقات، 500 ملین ڈالرمعدنیات اور لاجسٹک منصوبوں کےمعاہدے
55 / 100 SEO Score

فوٹو : پی آئی ڈی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی کمپنیوں یونائیٹڈ اسٹیٹس اسٹریٹجک میٹلز اور موٹا اینجل گروپ کے اعلیٰ سطحی وفود نے ملاقات کی، جس میں معدنیات، لاجسٹکس اور تعمیرات کے شعبوں میں سرمایہ کاری پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دو اہم معاہدوں پر بھی دستخط ہوئے۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزرا بھی شریک تھے۔

امریکی وفود نے پاکستان میں موجود تانبے، سونے اور رئیر ارتھ ایلیمنٹس سمیت وسیع معدنی وسائل میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

وفود نے کہا کہ وہ کان کنی، ویلیو ایڈیشن پراسیسنگ اور بڑے انفراسٹرکچر منصوبوں میں شراکت داری کے خواہاں ہیں۔ اس حوالے سے دو اہم مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط ہوئے۔

 پانچ سوملین ڈالر سرمایہ کاری کا منصوبہ

معاہدے کے تحت فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (FWO) اور یونائیٹڈ اسٹیٹس اسٹریٹجک میٹلز (USSM) کے درمیان شراکت داری طے پائی، جس کے تحت ابتدائی طور پر 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ اس منصوبے کے تحت پاکستان سے اینٹیمونی، تانبہ، سونا، ٹنگسٹن اور رئیر ارتھ ایلیمنٹس کی برآمد کی جائے گی جبکہ بعد ازاں ملک میں ایک جدید ریفائنری قائم کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔

دونوں کمپنیوں کے مابین شراکت داری سے ٹیکنالوجی کی منتقلی، روزگار کے نئے مواقع اور پائیدار ترقی کو فروغ ملے گا۔

یونائیٹڈ اسٹیٹس اسٹریٹجک میٹلز، امریکہ کی ریاست میسوری کے شہر سینٹ لوس میں قائم ایک نمایاں مائننگ، ری سائیکلنگ اور پراسیسنگ ادارہ ہے، جو عالمی سطح پر شہرت رکھتا ہے۔

دفاع اور ایروسپیس انڈسٹری میں تعاون

معاہدے میں دفاع، ایروسپیس اور ٹیکنالوجی انڈسٹریز کے لیے اہم معدنیات میں تعاون کا ایک فریم ورک بھی شامل کیا گیا ہے، جو مستقبل میں پاکستان کے لیے اہم پیشرفت ثابت ہوگا۔

اسی دوران نیشنل لاجسٹک کارپوریشن (NLC) اور موٹا اینجل گروپ کے درمیان بھی معاہدہ طے پایا، جس کے تحت پاکستان میں لاجسٹک اور تعمیرات کے شعبوں میں عالمی معیار کے منصوبے شروع کیے جائیں گے۔

یہ اہم پیشرفت پاکستان میں معدنیات اور لاجسٹکس کے شعبوں میں عالمی سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔ یاد رہے کہ موٹا اینجل گروپ عالمی سطح پر ایک نمایاں انجینئرنگ اور تعمیرات کمپنی ہے، جو مشرق وسطیٰ اور ایشیا میں اپنے منصوبوں کو کامیابی کے ساتھ وسعت دے رہی ہے۔

وزیراعظم سے امریکی کمپنیوں کی ملاقات، 500 ملین ڈالرمعدنیات اور لاجسٹک منصوبوں کےمعاہدے

Comments are closed.