سپریم کورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے فسیلیٹیشن سیل قائم کر دیا، واٹس ایپ اور آن لائن پورٹل سہولت
فوٹو : فائل
سپریم کورٹ آف پاکستان نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ایک اہم سہولت متعارف کرائی ہے اور اوورسیز لٹیگنٹس فسیلیٹیشن سیل قائم کر دیا ہے۔
اس سیل کے ذریعے اوورسیز پاکستانی اب براہِ راست واٹس ایپ نمبر 03264442444 یا آن لائن پورٹل کے ذریعے سپریم کورٹ سے رابطہ کر سکیں گے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑا قدم اٹھایا ہے۔ اب بیرونِ ملک مقیم پاکستانی اپنے کیسز، درخواستیں اور شکایات براہِ راست واٹس ایپ نمبر اور آن لائن پورٹل کے ذریعے درج کر سکیں گے۔
اس سہولت کے ذریعے سپریم کورٹ کیسز، جلد سماعت، تصدیق شدہ نقول اور تمام ریکارڈ تک آسان رسائی ممکن ہو گی۔
اعلامیے کے مطابق یہ سہولت صرف سپریم کورٹ سے متعلقہ کیسز کے اندراج اور کارروائی کے لیے دستیاب ہوگی۔ اس کے تحت بیرونِ ملک مقیم پاکستانی اپنی درخواستیں، شکایات اور جلد سماعت کی درخواستیں بھی جمع کروا سکیں گے۔
مزید برآں، سیل کے ذریعے مقدمات کی معلومات اور فیصلوں کی تصدیق شدہ نقول آن لائن فراہم کی جائیں گی جبکہ تمام ریکارڈ کو ڈیجیٹل طور پر محفوظ کیا جائے گا۔
سپریم کورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے فسیلیٹیشن سیل قائم کر دیا، واٹس ایپ اور آن لائن پورٹل سہولت
Comments are closed.