پاکستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 900 سے زائد، این ڈی ایم اے کی تفصیلی رپورٹ جاری
فوٹو : فائل
اسلام آباد :پاکستان میں طوفانی بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 900 سے تجاوز کر گئی ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی تازہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں اب تک 907 افراد جاں بحق اور 1044 زخمی ہو چکے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق:
-
پنجاب میں 223 ہلاکتیں اور 654 زخمی رپورٹ ہوئے۔
-
خیبر پختونخوا سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 502 افراد جاں بحق اور 218 زخمی ہوئے۔
-
سندھ میں 58 افراد جاں بحق اور 78 زخمی ہوئے۔
-
بلوچستان میں 26 افراد جان سے گئے جبکہ 5 زخمی ہوئے۔
-
گلگت بلتستان میں 41 افراد جاں بحق اور 52 زخمی ہوئے۔
-
آزاد کشمیر میں 38 اور اسلام آباد میں 9 افراد جاں بحق ہوئے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور سیلاب نے وسیع پیمانے پر مالی نقصان بھی پہنچایا ہے۔ اب تک 7 ہزار 848 مکانات تباہ یا متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 6 ہزار 180 مویشی ہلاک ہوئے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ ریسکیو اداروں کو ہنگامی بنیادوں پر متاثرہ علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے۔
پاکستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 900 سے زائد، این ڈی ایم اے کی تفصیلی رپورٹ جاری
Comments are closed.