پاکستان یو اے ای کو ہرا کر سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پہنچ گیا
فوٹو : کرک انفو
شارجہ : پاکستان یو اے ای کو ہرا کر سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پہنچ گیا، ٹی 20 سیریز کے میچ میں پاکستان نے یو اے ای کو 31 رنز سے شکست دی، فخر زمان پلیئر آف دی میچ قرار دیئے گئے۔
شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، مگر 80 رنز تک آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی، پھر فخر زمان اور محمد نواز نے 91 رنز کی نا قابلِ شکست شراکت بنا کر ٹیم کا اسکور 5 وکٹ 171 تک پہنچا دیا.
فخر زمان 77 اور محمد نواز 37 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے،جواب میں علی شان کے 61 رنز کے علاوہ یو اے ای کا کوئی بیٹر وکٹ پر نہ ٹک سکا اور مقررہ اوورز میں 7 وکٹ پر 140 رنز بنائے،کپتان سلمان علی آغا اور محمد حارث ایک بار پھر بیٹنگ میں ناکام رہے۔
پاکستان کے ابرار احمد نے امارات کے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور محمد نواز نے ایک، ایک وکٹ لی،ایک ایل بی ڈبلیو فیصلہ متنازعہ تھا۔
اس میچ میں یو اے ای کی شکست کے بعد افغانستان نے بھی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے یو اے ای کو31 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔
پاکستانی ٹیم
کپتان سلمان علی آغا، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، فخر زمان، حسن نواز، محمد نواز، محمد حارث، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، سلمان مرزا اور ابرار احمد ٹیم میں شامل تھے۔
اماراتی ٹیم
کپتان محمد وسیم، آصف خان، علی شان شرفو، راہول چوپڑا، ایتھن ڈیسوزا، ہرشیت کوشیک، دھروو پاراشر، حیدر علی، محمدجواد اللّٰہ، محمد روحد، جنید صدیق ٹیم کا حصہ تھے۔
Comments are closed.