پاکستان اور افغانستان میچ آج کھیلا جارہا ہے،تماشائیوں کےلئے الگ  راستے و انکلوثرزمختص

پاکستان اور افغانستان میچ آج کھیلا جارہا ہے،تماشائیوں کےلئے الگ  راستے و انکلوثرزمختص
50 / 100 SEO Score

فوٹو : سوشل میڈیا

شارجہ : شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں آج سے شروع ہونے والی سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

اس موقع پر شائقین کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

پاکستان اور افغانستان میچ آج کھیلا جارہا ہے،تماشائیوں کےلئے الگ  راستے و انکلوثرزمختص کئے گے ہیں اور یوں یہ بردارملک کہلانے والے ایک ساتھ بیٹھیں گے بھی نہیں۔

انتظامیہ کے مطابق، پاکستان اور افغانستان کے شائقین کے لیے علیحدہ انکلوژرز، الگ راستے اور مختلف رنگ کے ٹکٹس مختص کیے گئے ہیں۔

افغان شائقین کے لیے نیلے رنگ کے ٹکٹس جبکہ پاکستان شائقین کے لیے سبز رنگ کے ٹکٹس جاری کیے گئے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے مداحوں کے لیے الگ الگ اسٹینڈز اور پویلینز بھی مخصوص ہیں۔

کرکٹ شائقین کو توقع ہے کہ شارجہ کے میدان میں پاک افغان ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ اسٹیڈیم کی پچز بیٹنگ اور بولنگ دونوں کے لیے چیلنج تصور کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں ایشیا کپ 2025 کی تیاریاں بھی مکمل کر لی گئی ہیں اور شائقین ٹورنامنٹ کے سنسنی خیز میچز کے شدت سے منتظر ہیں،میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔

Comments are closed.