موریطانیہ کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 49 ہلاک، 100 لاپتہ

موریطانیہ کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 49 ہلاک، 100 لاپتہ
55 / 100 SEO Score

فوٹو : فائل

نوآکشوط :موریطانیہ کے ساحل کے قریب تارکین وطن سے بھری ایک کشتی ڈوبنے سے کم از کم 49 افراد ہلاک اور تقریباً 100 افراد لاپتہ ہوگئے، جبکہ صرف 17 افراد کو زندہ بچایا گیا ہے۔

مقامی کوسٹ گارڈ کے ایک اعلیٰ اہلکار نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اب تک نکالی گئی 49 لاشوں کو دفنا دیا گیا ہے جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش کا عمل بدستور جاری ہے۔

اہلکار کے مطابق کشتی میں تقریباً 160 افراد سوار تھے جو ایک ہفتہ قبل گیمبیا سے یورپ جانے کی غرض سے روانہ ہوئے تھے۔ ان میں زیادہ تر افراد کا تعلق گیمبیا اور سینیگال سے تھا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق، جب کشتی میں سوار افراد نے نوآکشوط سے 80 کلو میٹر شمال میں ایک قصبے کی روشنیاں دیکھیں تو تمام مسافر ایک طرف جھک گئے، جس سے کشتی کا توازن بگڑ گیا اور وہ الٹ گئی۔

ریسکیو آپریشن جاری ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ لاپتہ افراد کی تعداد کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

موریطانیہ کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 49 ہلاک، 100 لاپتہ

Comments are closed.