شارجہ میں پاکستان،افغانستان اور یو اے ای کی ٹرائی نیشن سیریز،کپتانوں نے کیا کہا؟
فوٹو : یو اے ای کرکٹ بورڈ
شارجہ : شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان ٹرائی نیشن سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کے بعد قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے پری سیریز پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ قومی ٹیم نے بھرپور تیاری کی ہے اور بہترین نتائج کے لیے پُر امید ہے۔
سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ماضی میں بھی شارجہ میں شاندار کھیل پیش کیا، ہماری نئی ٹیم بہتر سمت میں گامزن ہے اور ایشیا کپ 2025 سے قبل یہ سیریز میگا ایونٹ کی تیاری کے لیے موزوں موقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ شارجہ کا گرم موسم کوئی مسئلہ نہیں، قومی ٹیم ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید بہتر کارکردگی دکھا رہی ہے۔
افغانستان کے کپتان راشد خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی ایونٹس میں ان کی ٹیم کی پرفارمنس شاندار رہی ہے اور دنیا بھر کی ٹی 20 لیگز کھیلنے والے افغان کھلاڑیوں کا تجربہ اس سیریز میں کارآمد ثابت ہوگا۔
انہوں نے شائقین کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کرکٹ لوگوں کو جوڑتی ہے اور امن کا پیغام دیتی ہے، فینز کو چاہیئے کہ میدان میں آکر میچ انجوائے کریں اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں۔
یاد رہے کہ ٹرائی نیشن سیریز کا پہلا میچ کل (29 اگست) پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم 30 اگست کو میزبان یو اے ای سے مدمقابل ہوگی، 2 ستمبر کو ایک بار پھر افغانستان کے خلاف میدان میں اترے گی.
جبکہ 4 ستمبر کو یو اے ای کے خلاف دوسرا میچ کھیلا جائے گا۔ سیریز کا فائنل 7 ستمبر کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔
شارجہ میں پاکستان،افغانستان اور یو اے ای کی ٹرائی نیشن سیریز،کپتانوں نے کیا کہا؟
Comments are closed.