عمران خان کی ہدایت پر عمل درآمد شروع ،تحریک انصاف قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی

52 / 100 SEO Score

فوٹو : فائل 

اسلام آباد :بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر عمل درآمد شروع ،تحریک انصاف قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دینے کا سلسلہ باضابطہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔

پارٹی کے فیصلے کے تحت جنید اکبر نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذمہ داری چھوڑ دی ہے، جبکہ شیخ وقاص اکرم اور ایم این اے علی اصغر نے بھی اپنی قائمہ کمیٹیوں سے استعفے پیش کر دیے ہیں۔ اس اقدام کے بعد تحریک انصاف کے باقی اراکین بھی مرحلہ وار استعفے دیں گے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے اس فیصلے کے نتیجے میں سنی اتحاد کونسل مجموعی طور پر 8 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے محروم ہو جائے گی۔ تاہم قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اب تک کسی کمیٹی چیئرمین کا باضابطہ استعفیٰ موصول نہیں ہوا۔

اسمبلی حکام کا کہنا ہے کہ چونکہ ایوان میں پی ٹی آئی کا کوئی باضابطہ وجود نہیں اور تمام ارکان سنی اتحاد کونسل کے پلیٹ فارم پر ہیں، اس لیے استعفوں کا طریقہ کار باضابطہ کارروائی کے بعد ہی مکمل ہو گا۔

دوسری جانب، تحریک انصاف نے اعلان کیا ہے کہ وہ صرف این اے 129 لاہور کی خالی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں حصہ لے گی۔ یہ نشست پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔

پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ دیگر حلقوں، خصوصاً نااہل ارکان کے حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان نے ہدایت دی ہے کہ پی ٹی آئی اس وقت صرف انتخابی حکمت عملی پر توجہ مرکوز رکھے اور پارلیمانی کمیٹیوں سے مکمل علیحدگی اختیار کرے تاکہ حکومت پر سیاسی دباؤ بڑھایا جا سکے۔

Comments are closed.